میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کسٹم بھی کراچی پورٹ ٹرسٹ کا نادہندہ نکلا

کسٹم بھی کراچی پورٹ ٹرسٹ کا نادہندہ نکلا

ویب ڈیسک
بدھ, ۹ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی پورٹ ٹرسٹ(کے پی ٹی) کا بورڈ آف گورنرس اور انتظامیہ پاکستان کسٹمز، کے الیکٹرک سمیت دیگر اداروں سے کروڑوں روپے کی بقایاجات وصول کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق کراچی پورٹ ٹرسٹ کے لئے پاکستان کسٹمز نے 66 کروڑ 60 لاکھ روپے وصول کئے۔ پاکستان کسٹمز نے ویسٹ وہارف پر 1987 سے سال 2023 تک 60 کروڑ اور ایسٹ وہارف پر سال 2013 سے سال 2021 تک تقریبن 6 کروڑ روپے کارگو آکشن کے وصول کئے لیکن رقم کے پی ٹی کے حوالے نہیں کی گئی۔ کے پی ٹی انتظامیہ کی کمزوری کے باعث پاکستان کسٹمز سے رقم وصول نہیں ہو سکی۔ کے پی ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کے پی ٹی کے ٹرمینل پر اشیاء درآمد کی گئیں جو کہ کلیئر نہیں ہوئی اور ان کا آکشن کیا گیا ہے۔ کے پی ٹی نے پاکستان کسٹمز کو 231 بار یاد دہانی کروائی ہے اور کسٹمز کے کئی افسران سے ملاقاتیں کر کے رقم کے پی ٹی کے حوالے کرنے کی درخواست کی گئی ہے لیکن تاحال پاکستان کسٹمز نے 66 کروڑ 60 لاکھ روپے کے پی ٹی کو جاری نہیں کئے۔ اس کے علاوہ کے پی ٹی نے سال 2023 تک مختلف ویئر ہاؤس الاٹ کئے لیکن کے پی ٹی انتظامیہ ویئر ہاؤس کے رینٹ کی مد میں 12 کروڑ 48 لاکھ روپے وصول نہیں کر سکی۔ کے پی ٹی کے کروڑوں روپے کرائے داروں سے وصول نہ کرنے سے قومی ادارے کو مالی نقصان ہوا۔ کے پی ٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کچھ رقم موصول ہوئی ہے اور کچھ پارٹیز نے عدالت میں درخواستیں دائر کی ہیں جس کے باعث کے پی ٹی انتظامیہ نے اقدامات نہیں لئے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں