میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غزہ کی مسجد اورا سکول پر اسرائیلی فضائی حملہ،24افراد ہلاک

غزہ کی مسجد اورا سکول پر اسرائیلی فضائی حملہ،24افراد ہلاک

ویب ڈیسک
پیر, ۷ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

حماس کے زیرِ انتظام غزہ کے سرکاری میڈیا دفتر نے بتایا کہ اتوار کی صبح غزہ کی پٹی میں ایک مسجد اور بے گھر لوگوں کو پناہ دینے والے ایک اسکول پر اسرائیلی فضائی حملہ ہوا جس میں کم از کم 24 افراد ہلاک اور 93 دیگر زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وسطی غزہ کی پٹی میں دیر البلح میں شہدائے الاقصی اسپتال کے قریب مسجد اور سکول پر حملے ایسے وقت کیے گئے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان انکلیو میں جنگ کی پہلی برسی قریب آ رہی ہے۔اسرائیلی فوج نے خود اپنے بیان میں کہا کہ اس نے حماس کے دہشت گردوں پر عین درست حملے کیے جو دیر البلح کے علاقے میں ابن رشد سکول اور مسجد شہدائے الاقصی میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کے اندر سے کارروائی کر رہے تھے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں