کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کا پلان،2 ارب خرچ ہونگے،33 ٹینڈرز کی اسکروٹنی
ویب ڈیسک
جمعه, ۴ اکتوبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
کراچی کے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لیے دو ارب روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا شہر کی سڑکوں کیلئے سندھ حکومت ایک ارب چالیس کروڑ روپے خرچ کرے گی مختلف مقامات پر ہونے والے 33 ٹینڈرز کی اسکروٹنی مکمل کرلی گئی 40کروڑ روپے انڈر پاسزاور پلوں کی بہتری پرخرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے 20 کروڑ روپے سے اسٹریٹ لائٹس کوجدید سسٹم سے لیس کیاجائے گا دستاویزات کے مطابق شاہراہ اورنگی کی مرمت پر ا?ٹھ کروڑ روپے خرچ ہونگے حب ریور روڈ ،مدینہ الحکمت روڈ ،لال شہباز قلندر روڈ محمود روڈ کی مرمت اور سیوریج نظام کی بحالی پر اکیس کروڑ روپے خرچ ہونگے ، بابائے خیبر روڈ سے مومن آباد پولیس اسٹیشن تک میٹروول پر موجود سڑک کی مرمت اور سیوریج کے نظام کی بحالی پر 8کروڑ خرچ ہونگے،کشمیر روڈ ،چاندنی چوک اور کامران چورنگی کی مرمت پر 5 کروڑ روپے خرچ ہونگے ۔