میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالج آف فزیو تھراپی، ریٹائرڈ پرنسپل ڈائریکٹر اکیڈمک کے عہدے پر مسلط

کالج آف فزیو تھراپی، ریٹائرڈ پرنسپل ڈائریکٹر اکیڈمک کے عہدے پر مسلط

ویب ڈیسک
جمعرات, ۳ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(رپورٹ: مسرور کھوڑو) کالج آف فزیو تھراپی جناح اسپتال میں ریٹائرڈ پرنسیپل خلاف ضابطہ ڈائریکٹر اکیڈمک کے عہدے پر براجمان ہے،ڈیپوٹیشن پر تعینات ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال شاہد رسول نے ریٹائرڈ افسر ریاض بیگ چغتائی کو بغیر اشتہار شائع کرنے کے دو برس کے لیے اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔روزنامہ جراٗت کو موصول معلومات کے مطابق جناح پوسٹ گریجوئٹ میڈیکل سینٹر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر شاہد رسول نے قواعد و ضوابط کے برخلاف کالج آف فزیو تھراپی میں پرنسیپل کے منصب سے ریٹائرڈ ہونے والے افسر کو اہم عہدہ دیدیا ہے، تعیناتی کا اشتہار شائع کرائے بغیر ہی ریاض بیگ چغتائی کو کالج آف فزیو تھراپی میں دو برس کے لیے کنٹریکٹ کے بنیاد پر ڈائریکٹر اکیڈمک تعینات کررکھا ہے، کالج سے ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر اکیڈمک کے عہدے پر فائز ریاض بیگ چغتائی ماہانہ لاکھوں روپے تنخواہ وصول کر رہا ہے، جبکہ کالج آف فزیو تھراپی پہلے سے ہی مسائل کا شکار ہے، طلبائ￿ کے فیس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے وصولی کے باوجود نہ ہی لائبریری ہے اور نہ ہی کوئی لیب کی سہولت ہے، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تمام اخراجات کی آڈٹ بھی نہیں کرائی جاتی ہے، جس سے یہ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اعلیٰ افسران کی ملی بھگت سے بجٹ سمیت طلباء کی فیس کے کروڑوں روپے خرد بردکیے جا رہے ہیں، اس ضمن میں موقف لینے کے لیے ڈائریکٹر اکیڈمک ریاض بیگ چغتائی سے رابطہ کیا گیا لیکن اس نے جواب دینے سے گریز کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں