سندھ بلڈنگ، گلبرگ میں کمزور بنیادوں پر بالائی منزلیں تعمیر
شیئر کریں
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داران نے پرانی عمارتوں پر بالائی منزلوں کی تعمیرات شروع کروادی ،جسے ڈپٹی کمشنر سطح پر بھی پشت پناہی فراہم کی جارہی ہے ،جیسا کہ گلبرگ ٹاؤن میں غیرقانونی تعمیرات مافیا کو دانستہ چھوٹ دی گئی ہے لیکن متعدد مرتبہ نشاندہی کے باوجود سندھ بلڈنگ افسران کے ساتھ ڈپٹی کمشنر طہٰ سلیم نے بھی پراسرار چشم پوشی اختیار کرکھی ہے ، عزیز آباد نمبر 2 پلاٹ نمبر 1148 پر پانچویں منزل کی تعمیر ات جاری ہے ، جس کے عوض متعلقہ ذمہ داران نے خطیر رقم وصولی کی ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ بیٹر زوہیب اور شاہ زیب اس حوالے سے خصوصی اختیار ات دیے گئے ہیں تاکہ انہیں غیرقانونی امور میں پریشانی کا سامنا نہ ہو جبکہ کمشنر سسٹم بھی اس وقت سندھ بلڈنگ افسران کے ساتھ براہ راست شامل ہوتا ظاہر ہورہا ہے ، واضح رہے کہ پرانی عمارتوں پر غیرقانونی تعمیرات سے انسانی زندگیوں کو خطرہ لاحق ہے ، جس جانب سے متعلقہ ذمہ داران نے خاموشی اختیار کررکھی ہے ۔