میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی میں اسمارٹ ٹکٹنگ سسٹم مشین کا افتتاح،ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی سہولت

کراچی میں اسمارٹ ٹکٹنگ سسٹم مشین کا افتتاح،ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کی سہولت

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ انفرا اسٹرکچر کمپنی نے یہ سہولت گرین لائن اور اورنج لائن سروس کے مسافروں کے لیے متعارف کروائی ہے۔این ای ڈی یونیورسٹی کے وائس چانسلر سروش لودھی نے اسمارٹ ٹکٹنگ سسٹم مشین میں ڈیبٹ کارڈ اور کریڈٹ کارڈ سروس کا افتتاح ربن کاٹ کر کیا وی سی این ای ڈی یونورسٹی سروش لودھی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب اب پبلک بس میں سفر کیلئے ڈیبٹ کارڈز اور کریڈٹ کارڈز استعمال کیا جاسکیگا۔ انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ملک کے دیگر شہروں میں چلنے والی بی آر ٹی بسیںبھی اس سسٹم کو جلد اپنا لیں گی۔تقریب سے سندھ انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے جی ایم آپریشن عبدالعزیز نے بتایا کہ یہ سہولت پہلی بار مل رہی ہے جو انتہائی آسان ہے۔ لوگ اس سے استفادہ کریں گے۔کراچی میں بی آر ٹی بس سروس میں متعارف کروائی جانے اپنی نوعیت کی یہ پہلی سروس ہے۔ جس سے محفوظ انداز میں کرائے کی ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں