میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جعلساز بلڈر فہد، گرین سٹی ہاؤسنگ اسکیم کی آڑ میں فراڈ

جعلساز بلڈر فہد، گرین سٹی ہاؤسنگ اسکیم کی آڑ میں فراڈ

ویب ڈیسک
منگل, ۱ اکتوبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ایم نائن موٹروے پر گرین سٹی ہاؤسنگ اسکیم کے نام پر لوگوں سے دھوکہ، بلڈر فہد احسان کی جعلسازیاں بے نقاب، محکمہ ریونیو میں بھی 10 ایکڑ کے کھاتوں کی تصدیق کیلئے درخواست دائر، تفصیلات کے مطابق ایم نائن موٹروے پر بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فہد احسان کی جانب سے 10 ایکڑ مشکوک ریونیو ریکارڈ والی زمین خرید کرکے بن احسان گرین سٹی کے نام سے ہاؤسنگ اسکیم شروع کی گئی تھی جس کو بعد میں 300 ایکڑ پر محیط بتا کر نجی ایجنٹس کے ذریعے جعلی لے آؤٹ پلان دکھا کر لوگوں سے بکنگ کے نام پر کروڑوں روپے وصول کئے گئے، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں فہد احسان کی جعلسازی کا بھانڈہ پھوٹنے اور مزید زمین موجود نہ ہونے کے انکشاف کے بعد فہد احسان نامی بلڈر نے خود کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنے شروع کردیے ہیں تاہم سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے مذکورہ اسکیم کی بکنگ آفس سیل کرنے کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں، فہد احسان کی اسکیم کے خلاف اینٹی کرپشن میں بھی درخواست دائر کردی گئی جبکہ فہد احسان کے پاس موجود 10 ایکڑ زمین کی کھاتوں کی تصدیق کیلئے محکمہ ریونیو کو بھی درخواستیں ارسال کردی گئی ہیں، ذرائع کے مطابق فہد احسان کے پاس موجود 10 ایکڑ زمین کا کھاتہ بھی جعلی ہے جو کہ محکمہ ریونیو کے سابق سسٹم نے بھاری رشوت دے کر بنایا جبکہ ایم نائن موٹروے پر اکثر زمینوں کے کھاتے منسوخ کئے جا چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں