میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
یکم اکتوبر سے پیٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں

یکم اکتوبر سے پیٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۹ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

پٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں، یکم اکتوبر سے پٹرول مہنگا جبکہ ڈیزل مہنگا کرنے کی سفارش کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمت میں 0.11 روپے فی لیٹر کا معمولی سا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔ ڈیزل کی قیمت میں 2.11 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے یکم اکتوبر 2024 سے آئندہ 15 روز تک کیلئے پیٹرول کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہ کیے جانے کا زیادہ امکان ہے۔حکومت یکم اکتوبر سے اگلے 15 دن کیلئے معمولی ایڈجسٹمنٹ بھی کر سکتی ہے۔ دوسری جانب مشرق وسطٰی کی کشیدہ صورتحال کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ سرمایہ کاروں کو سپلائی کی فکر بھی لاحق ہوگئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق خام تیل کی سپلائی پہلے ہی متاثر ہے کیونکہ موسمی حالات کی خرابی سے خلیجِ میکسیکو میں تیل کی پروڈکشن جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔برینٹ آئل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔خام تیل کی قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں اضافہ ہوچکا ہے۔ مشرقِ وسطی کی بگڑتی ہوئی صورتِ حال خام تیل کی قیمتوں پر مزید اثر انداز ہوسکتی ہے۔ امریکا میں شرحِ سود میں کٹوتی سے بھی خام تیل کی قیمت متاثر ہوئی ہے۔چین خام تیل کا ٹاپ امپورٹر ہے جو آج کل تفریطِ زر کا شکار ہے۔ چین کی شرحِ نمو کو بلند کرنے کی کوششیں مجموعی طور پر ناکامی سے دوچار رہی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں