میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈاکٹر شاہنواز مقابلہ کیس ، ڈی آئی جی ،2 ایس ایس پی پر مقدمہ

ڈاکٹر شاہنواز مقابلہ کیس ، ڈی آئی جی ،2 ایس ایس پی پر مقدمہ

ویب ڈیسک
هفته, ۲۸ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

ڈاکٹر شاہنواز کا جعلی مقابلے کا معاملہ، ڈی آئی جی میرپورخاص، دو ایس ایس پیز سمیت دیگر افراد پر سندھڑی تھانے پر مقدمہ درج، مقدمے میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل، تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ کے رہائشی ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کی میرپورخاص تھانے کے حدود میں جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر ڈی آئی جی میرپورخاص سمیت دیگر افسران و نجی افراد پر سندھڑی تھانے پر مقدمہ درج کردیا گیا ہے، ڈاکٹر شاہنواز کے بہنوئی ایڈووکیٹ ابراہیم کنبھر کی مدعیت میں سابق ڈی آئی جی میرپورخاص جاوید جسکانی، سابق ایس ایس پی میرپورخاص اسد چوہدری، سابق ایس ایس پی عمرکوٹ آصف رضا بلوچ، سی آئی اے انچارج میرپورخاص عنایت زرداری، ایس ایچ او تھانہ سندھڑی نیاز کھوسو، پیر عمر جان سرھندی، احمد شاہانی، دانش بھٹی، لکھمیر، محمد صدیق، ہدایت اللہ ناریجو، نادر پرویز سمیت دیگر نامعلوم افراد پر مقدمہ درج کردیا گیا، پہلے بار اعلیٰ سطح کے افسران پر داخل مقدمے میں 302 کے دہشتگردی کی دفعات اور کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ 2022 کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، واضع رہے کہ سندھ حکومت نے ڈاکٹر شاہنواز کی جعلی پولیس مقابلے میں ہلاکت پر ڈی آئی جی حیدرآباد طارق رزاق دہاریجو، ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد پرویز چانڈیو، ایس ایس پی بدین شیرازی نذیر اور ایس ایس پی تھرپارکر شبیر سیٹھار مشتمل تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی، تحقیقاتی کمیٹی نے پولیس مقابلے کو جعلی قرات دیتے ہوئے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف کاروائی کی سفارش کی، گزشتہ دن ضیاء لنجار نے ملوث افسران پر مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ ملوث اگدران و اہلکار پہلے ہی معطل ہو چکے ہیں۔.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں