میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
دعاآئی کون منصوبے کو سندھ بلڈنگ افسران کی سرپرستی

دعاآئی کون منصوبے کو سندھ بلڈنگ افسران کی سرپرستی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :ابراہیم انڑ) دعا آئی کون نامی غیرقانونی منصوبہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول کارروائی کرنے سے گریزان، علی پیلس پر واقع بکنگ آفیس کے ذریعے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے علاقے قاسم آباد میں علی پیلس پر شمس آئی کون نامی منصوبے کا نام تبدیل کرکے دعا آئی کون کے نام سے ری لانچ کیا گیا تھا، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے نام تبدیلی کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے پبلک نوٹس جاری کرتے ہوئے عوام کو بکنگ سے انتباہ جاری کیا تھا کئے دن گزرنے کے باوجود سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی دعا آئی کون نامی منصوبے کے خلاف کاروائی نہ کر سکی ہے، بلڈر دیدہ دلیری سے جعلسازی کرنے کے بعد منصوبے کے جگھ بکنگ آفیس کھول کر لوگوں کو چونا لگانے سلسلہ جاری رکھا ہوا جبکہ دعا آئی کون کی غیرقانونی تشہیر بھی جاری ہے، واضع رہے کہ شمس آئی کون نامی منصوبے میں شہریوں کی اربوں روپے جمع پونجی ڈوب چکی ہے جبکہ منصوبے کا مالک محمد الدین میمن باؤنس چیک کے کیسز میں جیل میں ہے، محمد الدین میمن کی بیوی دعا میمن نے شمس آئی کون کو دعا آئی کون کے نام سے ری لانچ کیا تھا، ذرائع کے مطابق دعا محمد الدین میمن نامی خاتون بااثر ہونے کے باعث سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سمیت متعلقہ ادارے کاروائی سے گریزان ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں