میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حزب اللہ کا اسرائیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ

حزب اللہ کا اسرائیل میں موساد کے ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد پہلی دفع تل ابیب کو میزائل سے نشانہ بنایا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ نے آج صبح اسرائیل کے اہم شہر تل ابیب کے قریب واقع اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈکواٹر کو قادر ون بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا مگر اسرائیلی دفاعی نظام نے میزائل کو ہوا میں ہی مار گرایا۔ حزب اللہ نے بھی اپنے ایک بیان میں تل ابیب کے قریب قائم موساد ہیڈکواٹر کو نشانہ بنانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے غزہ کے فلسطینیوں کی حمایت اور لبنان کے شہریوں کے دفاع کے لیے تل ابیب میں موساد ہیڈکواٹر کو میزائل سے نشانہ بنایا۔ حزب اللہ حملے پر برطانوی ٹی وی نے لکھا کہ کا تل ابیب کی جانب حزب اللہ کا میزائل حملہ اسرائیل کے لیے حملے کے علاوہ ایک پیغام بھی تھا کہ اسرائیلی حملوں کے باوجود اب بھی حزب اللہ اسرائیل کو اپنے میزائلوں سے نشانہ بنانے کی سکت رکھتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں