میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
صوبائی حکومت کی غفلت ، ایم ڈی سیڈا کی عدم تقرری ، پریتم داس کو چھوٹ

صوبائی حکومت کی غفلت ، ایم ڈی سیڈا کی عدم تقرری ، پریتم داس کو چھوٹ

ویب ڈیسک
منگل, ۲۴ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

سندھ حکومت ایم ڈی سیڈا کا تقرر نہ کر سکی، کرپشن اور جنسی حراسگی کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والا پریتم داس غیرقانونی طور پر عہدے پر موجود، اینٹی کرپشن اور نیب کی تحقیقات بھی تعطل کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت محکمہ آبپاشی کے ادارے سیڈا کے ایم ڈی کے عہدے پر نئے تقرری نہ کر سکی ہے، ایم ڈی سیڈا کے عھدے پر غیرقانونی طور پر پریتم داس فائز ہیں، قواعد و ضوابط کے مطابق ایم ڈی سیڈا کے عہدے کیلئے اشتہار جاری کیا جاتا ہے لیکن سندھ حکومت نے چہیتے افسر کو نوازنے کیلئے قواعد و ضوابط روندتے ہوئے تین سال قبل بغیر اشتہار کے پریتم داس کا ایم ڈی سیڈا کے عھدے پر تقرر کیا، اپریل 2024ع میں تین سالہ مدت پوری ہونے کے باوجود سندھ حکومت اشتہار جاری نہ کر سکی ہے اور گزشتہ چار مہینوں سے پریتم داس غیرقانونی عہدے پر براجمان ہیں، پریتم داس اربوں روپے کی کرپشن میں نیب کی جاری تحقیقات میں بھی زیر تفتیش ہیں، کرپشن اور خاتون افسر کو جنسی حراسگی کے سنگین الزامات کا سامان کرنے والے پریتم داس نے ادارے میں لوٹ مار مچا رکھی ہے اور سرکاری خزانے پر اربوں روپے کا ڈاکہ ڈالا ہے لیکن اس کے باوجود سندھ حکومت پریتم داس کو عہدے سے ہٹا نہ سکی ہے، ذرائع کے مطابق پریتم داس کے سسٹم محکمہ آبپاشی میں بااثر ہونے کے باعث اعلیٰ حکام پریتم داس کے آگے بے بس ہیں، واضع رہے کہ اینٹی کرپشن نے بھی کچھ عرصہ قبل پریتم داس پر آمدنی سے زائد اثاثاجات بنانے، اہلیہ اور بیٹے کے نام پر جائیدادیں بنانے اور بیرون ممالک غیرقانونی طور پر رقم منتقل کرنے کے الزامات میں تحقیقات شروع کی تھیں تاہم وہ تحقیقات بھی تعطل کا شکار ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں