میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکمران طبقے مفادات کیلئے اکٹھا ہوتے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

حکمران طبقے مفادات کیلئے اکٹھا ہوتے ہیں،حافظ نعیم الرحمن

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکمران طبقے کی کوئی قوم اور زبان نہیں ہوتی ،یہ اپنے مفادات کے لیے اکٹھا ہوتے ہیں،بنگلہ دیش کے عوام متحد ہوگئے اور شیخ حسینہ واجد کی حکومت کو گرا دیا اور ملک چھوڑ کر جانے پر مجبور کیا،بنگلہ دیش نے دور غلامی کا خاتمہ کردیا ہے ،نااہل حکمرانوں نے عوام کے مسائل حل نہ کیے تو ان کے لیے ائیر لفٹ ملنا بھی مشکل ہو جائے گی،عوام کو امن ، تعلیم اور صحت کی سہولیات سمیت تمام چیزیں فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،اگر سارا کام ہی فلاحی تنظیموں نے کرنا ہے تو عوام حکومت کو ٹیکس کیوں ادا کریں،سندھ میں تعلیم کا 454 ارب کا بجٹ ہے تمام صوبہ جات میں صرف تعلیم کی مد میں 15ہزار ارب سے زائد کے بجٹ ہیں۔ اگر تعلیم اور صحت کے بجٹ میں کرپشن نہ ہو توپاکستان میںتعلیم اور صحت کا نظام بہتر ہوسکتا ہے۔ صحت کے بجٹ میں بھی اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بنیادی طور پر صحت کے شعبے میں جن چیزوں پر کام کرنا چاہیئے ان پر بجٹ کا پیسہ خرچ نہیں کیا جاتا۔ سندھ اور بلوچستان میں تعلیم اور صحت کا برا حال ہے۔ جب سرکاری محکمے ایمانداری سے کام نہ کریں تو پرائیویٹ سیکٹرز کو فائدہ ہوتا ہے۔ غریب اور مڈل کلاس طبقے سے وابستہ افراد اپنے بچوں کو تعلیم اور صحت فراہم نہیں کرسکتے۔ پاکستان کی 25 کروڑ آبادی میں سے صرف ڈھائی کروڑ افراد ایسے ہیں جو اپنے بچوں کو انٹر میڈیٹ کے بعد پڑھاسکتے ہیں۔ 3 کروڑ بچے تعلیم سے محروم ہیں۔ امت مسلمہ کے حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے اسرائیل کو تقویت حاصل ہورہی ہے۔ حکمران سمجھتے ہیں کہ اگر ہم نے فلسطین کا ساتھ دیا تو ہماری جرنیلی ،عیاشی اور حکومت کو خطرہ ہو جائے گا۔ بحیثیت امت مسلمہ ہماری زمہ داری بنتی ہے کہ یو این او اور ملکی سطح پر فلسطین کی آواز بنیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے ستائیسویں دو روزہ کنونشن کے دوسرے روز الاقصیٰ سیشن سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیماکنونشن سے اسلامک سرکل آف نارتھ امریکا کے صدر ڈاکٹر محسن انصاری اور برطانیہ میں مقیم تجزیہ کار سمیع حامدی، صدر الخدمت فائونڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن ،یقین انسٹیٹیوٹ فار اسلامک ریسرچ امریکا کے شیخ عمر سلیمان ، پیما کے مرکزی صدر پروفیسر عاطف حفیظ ڈاکٹر ،بابر سعید و دیگر نے خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں