میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف کی شرط منظور، ادویات پر ٹیکس عائد

آئی ایم ایف کی شرط منظور، ادویات پر ٹیکس عائد

ویب ڈیسک
پیر, ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط قبول کرتے ہوئے ادویات پر بھی ٹیکس عائد کردیا۔ دستاویز کے مطابق حکومت نے ہربل اور ہومیو پیتھک ادویات پر سیلز ٹیکس کی رعایت ختم کردی اور سیلز ٹیکس کے 8ویں شیڈول میں چھوٹ محدود کردی۔پاکستان میں مختلف ادویات پر 18فیصد تک جنرل سیل ٹیکس کی وجہ سے قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیاہفتوں کی دوا لینے والے شہری اب اپنے مریضوں کے لئے صرف ایک 2 دن کی ادویات خریدتے ہیں۔ پریشان حال مریض کہتے ہیں کہ حکومت کم از کم ادویات پر تو سیلز ٹیکس نہ لگائے۔حکمرانوں کو ادویات میں غیرمعمولی اضافہ کے بعد مہنگائی میں کمی کا دعووں کا حق نہیں۔لاہور میں میڈیکل اسٹور مالکان نے بتایا کہ حکومت نے جِلد اور طاقت کی ادویات، ملٹی وٹامنز،کیلشیم، ملک پاوڈر، شوگر اسٹرپس اور ہربل ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلزٹیکس لگا دیا، جس کی وجہ سیشوگر جیسے ا مراض میں مبتلا، بوڑھے اور کمزور افراد اور بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پہلے یہ لوگ ہفتوں کی دوا لے جاتے تھے، اب صرف ایک 2 دن کی ادویات خریدنے آتے ہیں۔ڈرگ پاکستان لائرز فورم کے صدر نور مہرکا کہنا ہے کہ ہربل، ہومیوپیتھی، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر 18 فیصد جی ایس ٹی ظلم ہے، ڈرگ ایکٹ کے تحت ان ادویات پر ٹیکس نہیں لگ سکتا۔مریضوں اور ان کے لواحقین کامطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں