4 سوایکڑ اراضی پر بن احسان گرین سٹی کی غیرقانونی بکنگ
شیئر کریں
منظور شدہ لے آؤٹ سے زیادہ بکنگ و تشہیر، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے بن احسان گرین سٹی کو نوٹس جاری کردیا ، 10 ایکڑ کی این او سی پر چار سو ایکڑ کی بکنگ غیرقانونی ہے، ادارہ کاروائی کرے گا، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی۔ تفصیلات کے مطابق بن احسان بلڈرز اینڈ ڈیولپرز کے مالک فھد بن احسان کی بن احسان گرین سٹی کے نام پر لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری ہے، سیہون ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے افسران کے مطابق بن احسان گرین سٹی کی 10 ایکڑ پر این او سی لی گئی جبکہ اس کی چار سو ایکڑ پر غیرقانونی بکنگ و تشہیر کی جا رہی ہے جس پر نوٹس جاری کردیا ہے، اسکیم اونر کو مہلت دی گئی ہے کہ وہ دوسرے زمین کا لے آؤٹ پلان منظور کروائے بصورت دیگر قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا، واضع رہے کہ فھد بن احسان نامی بلڈر نے گرین سٹی کے نام سے ایم نائن موٹروے پر اسکیم لانچ کی جس کی ابتدائی این او سی 10 ایکڑ پر لی گئی تاہم بلڈر فھد نے جعلسازی کرتے ہوئے چار سئو ایکڑ پر بکنگ و تشہیر جاری رکھے ہوئے ہے، ایم نائن موٹروے پربن احسان گرین سٹی کے نام سے معتدد جعلی اسکیموں پر کراچی و حیدرآباد کے شہری کروڑوں روپے گنوا چکے ہیں۔.