فلک ناز ٹوئن ٹاور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
ویب ڈیسک
جمعه, ۱۳ ستمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسکیم 33 میں فلک ناز ٹوئن ٹاور کی تعمیر میں بے ضابطگیوں کو دانستہ نظر انداز کرنے والی بلڈر مافیا کے سرپرست سندھ بلڈنگ کے ذمہ دار افسران نکلے ، انتہائی ناقص میٹریل سے خطرناک تعمیرات کروائی گئی ہیں جو کسی بھی وقت سنگین حادثے کا باعث بن سکتی ہیں ، غیر معیاری اشیاء کا استعمال کیا گیا بلکہ عمارت میں مکینوں کی حفاظتی نظام میں دانستہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا ،ڈپٹی ڈائریکٹر قربان جمالی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدیل قریشی اور انسپکٹر الطاف سومرو نے خطیر رشوت کے عوض چشم پوشی اختیار کررکھی ہے ، ذرائع کے مطابق الاٹیز کو تاحال قبضہ نہیں دیا گیا ہے ، جس وجہ سے لوگوں میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے ۔