میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اوقاف ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اختر ڈاوچ سرکاری گاڑی لے اڑے

محکمہ اوقاف ، پروجیکٹ ڈائریکٹر اختر ڈاوچ سرکاری گاڑی لے اڑے

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۲ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) سابق پی ڈی سرکاری گاڑی پر قابض، چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹس لے لیا، سیکرٹری اوقاف کا اختر ڈاوچ کو خط، تین دن میں گاڑی واپس نہیں کی گئی تو قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا، تفصیلات کے مطابق سیہون میں درگاھ لال قلندر شہباز کی ازسر نو تعمیر پراجیکٹ کے سابق پراجیکٹ ڈائریکٹر اختر ڈاوچ پراجیکٹ ختم ہونے کے باوجود سرکاری گاڑی پر قابض ہیں، سیکرٹری اوقاف کی جانب سے سابق پی ڈی کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ درگاھ لال قلندر شھباز کی از سر نو تعمیر کا پراجیکٹ مکمل ہوگیا ہے اور محکمہ اوقاف کی ملکیت ٹویوٹا ہائی لیکس ڈبل کیبن GSB-526 آپ نے ابھی تک واپس نہیں کی جس کا چیف سیکرٹری سندھ نے سخت نوٹس لیا ہے، سیکرٹری اوقاف خط میں لکھا ہے کہ سابق پی ڈی کو تین دن میں گاڑی واپس کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف قانونی کاروائی کا آغاز کیا جائے گا.۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں