میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
درسی کتب کی عدم دستیابی، سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ رل گئے

درسی کتب کی عدم دستیابی، سرکاری اسکولوں میں پڑھنے والے طلبہ رل گئے

ویب ڈیسک
بدھ, ۱۱ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی کے سرکاری اسکولوں میں سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی درسی کتب کا مکمل کورس تاحال فراہم نہیں کیا جاسکا۔ اہم مسئلہ طلبہ کی اسکولوں سے غیر حاضری ہے۔ جو کتب موجود ہیں ان کی تعداد مکمل نہیں۔ جس کی وجہ سے تین تین بچوں کو ایک کتاب سے دیکھ کر سبق پڑھنا پڑ رہا ہے۔ کراچی کے سرکاری تعلیمی اداروں میں پڑھنے والے طلبہ رل گئے۔ اساتذہ کہتے ہیں کہ کتب کے بغیر نصاب مکمل کرنا ممکن نہیں ہوسکتا۔کلاسز میں کچھ مضامین کی کتب ہیں تو وہاں ان کی تعداد مکمل نہیں۔ جس کی وجہ سے ایک کتاب میں تین تین بچے سبق پڑھنے پر مجبور ہیں۔ بچوں نے محکمہ تعلیم سندھ اور سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ سے اپیل کی ہے کہ خدارا انہیں کتب فراہم کی جائیں۔ کتب کی عدم دستیابی کا اہم مسئلہ طلبہ کی اسکولوں سے غیرحاضری کا سبب بن رہا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ بچے اسکول جاتے ہیں لیکن کتاب میسر نہ ہونے کی وجہ سے خالی بیٹھ کر واپس آجاتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں