میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں کمیشن وصولنے والے افسران کے گورکھ دھندے

محکمہ اطلاعات، اشتہارات میں کمیشن وصولنے والے افسران کے گورکھ دھندے

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

(نمائندہ جرأت) محکمہ اطلاعات سندھ میں سرکاری بجٹ کے بجائے ڈمی اخبار کے ٹھیکیدار مالک سے افسران کے دفاتر کا مرمتی کام، رنگ و روغن کرانے کا انکشاف ہوا ہے ،محکمہ اطلاعات میں اشتہارات میں کمیشن وصولنے والے افسران کے گورکھ دھندوں میں یہ بھی شامل رہا ہے کہ وہ محکمہ کے سرکاری بجٹ کو بھی ہڑپنے کا کوئی موقع ضائع نہیں کرتے۔ اطلاعات کے مطابق ویر ٹائمز نامی ڈمی اخبار کے مالک وڈائریکٹراطلاعات محمد یوسف کابورو کے رشتہ دار مصطفی ملاح نے لاکھوں روپے دفاتر پر خرچ کیے ، سرکاری بجٹ کے مرمتی کاموں پر استعمال نہ ہونے سے بھاری رقم کی خرد برد کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔روزنامہ جرأت کو موصول تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹراطلاعات محمد یوسف کابوروکی اشیرباد سے ٹھیکیدار مصطفی ملاح نے ماہانہ لاکھوں روپے کے اشتہارات کے حصول کے لیے ویر ٹائمز نامی ڈمی اخبار لے رکھا ہے ، محکمہ اطلاعات کے ذرائع کے مطابق ڈمی اخبار کے مالک و ٹھیکیدار مصطفی ملاح نے اپنے مہربان افسر محمد یوسف کابورو سمیت مختلف افسران کے دفاتر میں 50لاکھ سے زائد رقم سے مرمتی کام کرائے ہیں، جبکہ ڈائریکٹر اطلاعات محمد یوسف کابورو، ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ چانڈیو، ڈائریکٹر ریکوری سرور سمیجو کے دفاتر سمیت بلنگ سیکشن کے آفس کے مرمتی کام سرکاری بجٹ سے نہیں بلکہ ڈمی اخبار کے ٹھیکیدار مالک مصطفی ملاح نے کرائے ہیں، جو افسران کی ملی بھگت سے ماہانہ لاکھوں روپے کے اشتہارات روزنامہ ویرٹائمز میں شائع کر رہے ہیں، جبکہ محکمہ اطلاعات میں اشتہارات کی آڑ میں گورکھ دھندہ کرنے والے افسران یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، سیکریٹری ندیم رحمان میمن کے زیر سرپرستی کام کرتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں