میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کالجز میں داخلے، آن لائن داخلہ پالیسی میں گھپلے،25 ہزار سے زائد طلبہ متاثر

کالجز میں داخلے، آن لائن داخلہ پالیسی میں گھپلے،25 ہزار سے زائد طلبہ متاثر

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

کراچی میں کالجز میں داخلوں کے لیے قائم کی گئی آن لائن مرکزی داخلہ پالیسی میں ایک بار پھر سنگین مسائل سامنے آگئے 25ہزار سے زائد طلبہ نے کلیم فارم کے لیے رجوع کرلیا آن لائن داخلہ پالیسی میں بدنظمی و لاپرواہی سے ہزاروں طلبہ پریشان ہوگئے۔ داخلوں کے خواہشمند پچیس ہزار سے زائد طلبہ نے گھپلے سامنے آنے کے بعد کلیم فارم کے لیے رجوع کرلیا۔ یہ غلطی پہلی بار نہیں ہوئی ماضی میں بھی کراچی کے کالجز میں داخلوں کے لیئے قائم مرکزی داخلہ پالیسی میں گھپلے سامنے آتے رہے ہیں سونے پر سہاگا یہ کہ مسائل سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹوریٹ نے بنا میرٹ داخلوں میں رد وبدل شروع کردیا ڈائریکٹر جنرل کالجز نے اعتراف کیا ہے کہ مسائل سامنے آئے ہیں ممکن ہے دوبارہ داخلوں کا عمل شروع کیا جائیکراچی میں داخلوں کا عمل تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے وہ طلبہ جو تاحال داخلوں کے لیئے دھکے کھا رہے ہیں انکے فرسٹ ائیر امتحانات کے نتائج بری طرح خراب ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں