میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جامعہ کراچی میں مالی بدانتظامی، تنخواہیں لیٹ، اساتذہ اورملازمین کا احتجاج

جامعہ کراچی میں مالی بدانتظامی، تنخواہیں لیٹ، اساتذہ اورملازمین کا احتجاج

ویب ڈیسک
منگل, ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

جامعہ کراچی میں مبینہ مالی بدانتظامی کی وجہ سے تنخواہیں تاخیر کا شکار ہونے کے خلاف اساتذہ اور ملازمین نے وائس چانسلر آفس کے سامنے احتجاج کیا۔جامعہ کراچی میں شعبہ ایڈمنسٹریشن کے سامنے اساتذہ اور ملازمین نے جامعہ میں مالی بدانتظامیوں کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا۔ اساتذہ کا مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہیں تاخیر کا شکار ہیں اور اب ان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے۔ اساتذہ کی ترقیاں بھی تاخیر کا شکار ہیں۔ شام کی کلاسز میں پڑھانے والے اساتذہ کے بلز بھی ادا نہیں کیے جا رہے۔ ساتھ ان کی تنخواہیں بھی گزشتہ ڈیڑھ سال سے التوا کا شکار ہیں۔ اساتذہ کا کہنا تھا کہ اگر ان کی مالی ادائگیاں نہیں کی گئیں تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں