میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جناح ہسپتال،ڈاکٹر اورملازمین کے مکانات پر مافیا کا راج

جناح ہسپتال،ڈاکٹر اورملازمین کے مکانات پر مافیا کا راج

ویب ڈیسک
هفته, ۷ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ: مسرور کھوڑو ) جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر ملازمین کیے لیے قائم رہائشی کالونیوں میں غیر قانونی الاٹمنٹ اور مکان کرایے پر دینے کا انکشاف ہوا ہے، اسپتال انتظامیہ مافیا کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 48کوارَٹر مکان نمبر 10 اے 15برس قبل اشفاق نامی نرسنگ اٹینڈنٹ کو الاٹ ہوا تھا جس نے یہ مکان ایڈوانس لیکر سعید نامی شخص کو کرایے پر دیدیا بعد میں سعید نے دوسرا گھر غیر قانونی طور پر الاٹ کرالیا اور شفٹ ہوگیا، اب یہ کوارٹر اشفاق نے کامران نامی ملازم کو تین لاکھ ایڈوانس لیکر 25000ہزار ماہانہ کرایے پر دیدیا۔ ذرائع کے مطابق کامران مبینہ طور پر اسپتال کا چوری شدہ سامان کی خرید و فروخت کا کام بھی کرتا ہے، جس کے لیے اس نے بچوں کا ایک گروہ بنایا ہوا ہے۔ جبکہ کامران روزانہ دس سے پندرہ لڑکوں کو کوارٹر میں لاتا ہے جس کی وجہ سے اسپتال کے رہائشی کوارٹرز کا ماحول خراب ہورہا ہے۔ اسپتال کے ملازمین نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے ڈاکٹرز، نرسز اور لوئر اسٹاف کے لیے مخصوص گھروں کی غیر قانونی الاٹمنٹ منسوخ کی جائیں اور کرایے پر دیئے گئے کوارٹرز خالی کرائے جائیں، اس ضمن میں موقف لینے کے لیے اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن جواب موصول نہیں ہوسکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں