میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ اینٹی کرپشن نجی پرائیویٹ کمپنی میں تبدیل

محکمہ اینٹی کرپشن نجی پرائیویٹ کمپنی میں تبدیل

ویب ڈیسک
جمعه, ۶ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ :جوہر مجید شاہ) محکمہ اینٹی کرپشن کو بااثر و طاقتور افسران نے اپنی ذاتی نجی پرائیویٹ کمپنی میں تبدیل کردیا محکمہ اینٹی کرپشن بے قاعدگیوں و بدعنوانیوں کے مرکز میں تبدیل سسٹم مافیا کا کھلا راج من پسند و منظور نظر افسران کی تقرریوں و تعیناتیوں کی لوٹ سیل 27 افسران کو تبادلوں کا حکم نامہ جاری ذرائع کہتے ہیں کہ رکاوٹ بننے والے افسران کی شہر بدری کے احکامات جاری جبکہ سسٹم افسران کو اہم و کلیدی جگہوں پر فائز کردیا گیا وزیر اینٹی کرپشن نے منظور نظر افسران کی کھیپ میدان میں اتار دی ‘ عبید الرحمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایسٹ تعینات ذرائع کا دعویٰ ہے کہ مبینہ طور اس اکھاڑ پچھاڑ کے پس منظر میں بااثر ڈائریکٹر امتیاز ابڑو ہیں جنکی سفارشات پر کراچی میں سسٹم افسران کی تعیناتی عمل میں لائی گئیں ہیں سسٹم افسران عبید الرحمان، ہمیل رضوی، امین بھٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایسٹ ڈائریکٹر آفس میں تعینات کردیئے گئے۔ وہ سرکل انچارج ایسٹ تھے۔ اسد اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو سکھر سے کراچی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ اکرام مغیری سرکل انچارج سجاول کو ایسٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر لگایا گیا ہے۔ آصف علی راجپر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرکل افسر جنوبی کو غربی میں، اسد علی لاڑک اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیدر آباد کو سرکل افسر ٹنڈو محمد خان، جبکہ سسٹم میں نہ آنے والے امتیاز علی چنہ کو حیدر آباد رپورٹ کرنے کا حکم نامہ تھما دیا گیا عبدلقادر درانی اسسٹنٹ ڈائریکٹرسرکل انچارج سانگھڑ، منظور میمن کو رپورٹ کی ہوا کرا دی گئی سلیم اللہ میمن اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو سرکل افسر ملیر سے جنوبی میں ڈپٹی ڈائریکٹر آفس میں تعینات کیا گیا ہے۔ قاضی شرف الدین اسسٹنٹ ڈائریکٹر سسٹم کو آنکھیں دکھانے پر ڈائریکٹر آفس سے سرکل افسر ملیر بن گئے سید سرفراز شاہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ڈائریکٹر آفس تعینات کیا گیا ہے حنیف احمد سرکی اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو سرکل افسر جیکب آباد، عرفان علی ارباب اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرکل افسر غربی کو ڈپٹی ڈائریکٹر آفس غربی میں تعینات کیا گیا ہے۔ سید زید عباس اسسٹنٹ ڈائریکٹر نواب شاہ سرکل افسر غربی، عبید الرحمان اسسٹنٹ ڈائریکٹر ویسٹ کو ایسٹ، رحمت اللہ راجپر اسسٹنٹ ڈائریکٹر حیدرآباد کو میر پور خاص، عباس علی لاڑک انسپکٹر سرکل افسر بدین کو ایسٹ کراچی، صفدر علی پنہور انسپکٹر کو جامشورو سے بدین، منور علی نائچ انسپکٹر سکھر سرکل افسر شکار پور، عبدالفتح مہر انسپکٹر سکھر سے سجاول، صبغت اللہ شیخ سرکل افسر جنوبی، خالد محمود انسپکٹر کو سرکل افسر وسطی سے ڈپٹی ڈائریکٹر غربی آفس تعینات کیا گیا ہے۔ محمد سانول گھوٹو سکھر سے وسطی، محمد نصیر رئیس حیدرآباد سے سرکل افسر وسطی، محمد فیاض احمد بھرت حیدر آباد سے دادو، منصور پنہور حیدر آباد سے جامشورو، سعادت علی شاہانی ایسٹ سے لاڑکانہ اور طارق علی چنا کو غربی سے شہید بے نظیر آباد تعینات کردیا گیا ہے۔ ان تبادلوں کو چیئرمین اینٹی کرپشن کی منظوری سے کیا گیا۔ جبکہ تبادلہ ہونے والے افسران کا کہنا ہے کہ کراچی بدر یا ضلع بدر سسٹم میں نہ آنے یا پیکیج پورا نہ کرنے پر ہوئے جبکہ ایک افسر کا کہنا تھا کہ وزیر اینٹی کرپشن کے فرنٹ مین کی ہدایت پر تبادلے ہوئے۔ امتیاز ابڑو جو ڈپٹی کمشنر سجاول رہے ہیں اپنی ٹیم کے کئی افراد لے آئے ہیں۔ ایک تبادلہ ہونے والے افسر نے کہا کہ کے ایم سی افسران پر قیامت توڑی جا رہی ہے۔افضل زیدی ایم سی اور امتیاز ابڑو ایک پیج پر ہیں۔ حال ہی میں ایم سی نے خفیہ طریقے سے اینٹی کرپشن سے واٹس اپ پر لیٹر منگا کر سینئر ترین افسر مقصود بابے کو معطل کردیا۔ سب سے زیادہ مس گائیڈ افسران کے لئے محکمہ قانون سے کیا جاتا ہے۔ اس حوالے سے جرات آگاہی دے چکا ہے کہ کون اس کھیل کے پس منظر میں ہے ادھر میونسپل کمشنر افضل زیدی کے خلاف کرپشن کیس ایم کیو ایم کی جانب سے بھیجے جانے کے باوجود امتیاز ابڑو نے دبا دیا ہے ایک زیر عتاب افسر نے ‘ کے ایم سی ” کے ڈی اے ‘ اور ایم ڈی اے میں کی جانے والی کارروائیوں سے متعلق کہا کہ پسند نا پسند کو بنیاد بنا کر بھی گیم اتارا جارہا ہے ذرائع کے مطابق کرپشن کے حوالے سے کے ایم سی کے لگ بھگ ساٹھ افسران جبکہ کے ڈی اے کے لگ بھگ سنتالیس افسران کی تحقیقات سیاسی بنیادوں پر دبا دی گئیں ہیں جبکہ اس بنیاد پر کئی دیگر محکموں کی صورتحال بھی یکساں ہیں جہاں جس کا داؤ چل رہا ہے وہ کام اتار رہا ہے بلدیہ کراچی کے پارکس میں کروڑوں کی کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بھی رپورٹ جاری کی تھی اسے بھی نظر انداز کردیا گیا ہے کوئی انکوائری رپورٹ جاری نہیں ہوئی ملیر ایکسپریس وے اور دیگر کا بھی یہی حال ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں