میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک، کراچی پولیس حرکت میں آگئی،سخت ہدایت نامہ جاری

ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک، کراچی پولیس حرکت میں آگئی،سخت ہدایت نامہ جاری

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

کراچی پولیس میں ڈیوٹی کے دوران ٹک ٹاک بنانے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر ایس ایس پی اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل عارف اسلم راؤ نے ہدایت نامہ جاری کردیا۔ہدایت نامے میں کہا گیا کہ دوران ڈیوٹی کسی قسم کی ویڈیو یا ٹک ٹاک بنانے کی اجازت نہیں ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ بلا اجازت ویڈیوز یا ٹک ٹاک بنانا قانوناً جرم ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والے افسران یا ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اس سے قبل ڈی آئی جی آر آر ایف فیصل عبداللہ چاچڑ نے بھی اس مسئلے پر نوٹس لیا تھا اور گزشتہ روز ٹک ٹاک ویڈیو بنانے پر ایک خاتون اور ایک مرد پولیس کانسٹیبل کو معطل کیا گیا۔ خاتون کو ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے اور مرد کو ایس ایس پی سٹی عارف عزیز نے معطل کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں