میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کروڑوں کے بجٹ اور ٹکے کے کام، بارشوں نے نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی قلعی کھول دی

کروڑوں کے بجٹ اور ٹکے کے کام، بارشوں نے نئی تعمیر شدہ سڑکوں کی قلعی کھول دی

ویب ڈیسک
جمعرات, ۵ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

حالیہ بارشوں نے کراچی میں نئی بنائی گئی سڑکوں کے معیار کی قلعی کھول دی۔۔ جن سڑکوں کے بنانے میں کروڑوں روپے کے بجٹ لگانے کے دعوے کیے گئے وہ سڑکیں ایک بارش بھی نہ جھیل سکیں۔چھ ماہ پہلے بنی لیاقت آباد کو یونیورسٹی روڈ سے ملانے والی دو کلومیٹر طویل سڑک پر بارشوں کے بعد سفر گاڑی چلانے والوں کیلئے کڑا امتحان بن گیا۔ دوسال میں کروڑوں کی لاگت سے بنا جہانگیر روڈ کا بڑا ٹریک ایک بارش میں بہہ گیا۔ گرومندر پر تو سڑک دو دن بعد ہی غائب ہوگئی۔ شہری سڑکوں پر نہیں کئی فٹ گہرے گڑھوں میں ہچکولے کھاتے سفر کرنے پر مجبور ہیں۔۔سڑکوں کی تباہ حالی پر عوام چیخ و پکار کرتے تھک گئے لیکن میئر کراچی سمیت انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ مایوس شہریوں نے وزیراعظم سے صورت حال کے نوٹس کی اپیل کردی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں