کورنگی پولیس , 3 ماہ کے دوران 44 مقابلے میں 10 ڈاکو ہلاک
شیئر کریں
(رپورٹ: افتخار چوہدری) ضلع کورنگی پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 44 پولیس مقابلوں کے دوران 10 ڈاکوؤں کو ہلاک 58 زخمیوں ڈاکوں سمیت 1700 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ منشیات اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی توحید رحمان کا کہنا ہے کہ ضلع کورنگی پولیس نے گزشتہ 3 ماہ میں مختلف کارروائیوں کے دوران 1700 سے زائد ملزمان کو گرفتار کیا۔ 44 سے زائد پولیس مقابلوں میں 10 ڈاکو ہلاک ہوئے جبکہ 58 سمیت 47 زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا۔اسٹریٹ کرائم میں ملوث و مطلوب 175 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ و چھینے ہوئے موبائل فون برآمد کیئے۔گرفتار ملزمان سے اسلحہ 291 پستول ، چھینی ہوئی 97 موٹرسائیکلیں اور چھینے ہوئے 130 موبائل فون برآمد ہوئے۔ بین الصوبائی موٹرسائیکل لفٹر گینگ سمیت اسٹریٹ کرائم میں ملوث 39 گینگز کا خاتمہ کیا گیا، گرفتار منشیات فروشوں سے بھاری مقدار میں 65 کلو سے زائد منشیات چرس ہیروئین اور آئس برآمد کی، شراب فروشوں سے درجنوں شراب سے بھری بوتلیں بھی برآمد کی گئی، کورنگی پولیس نے جوئے سٹے کے اڈوں پر چھاپوں میں درجنوں جواریوں کو گرفتار کیا گیا، عادی جرائم پیشہ مفرور و اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، گٹکے ماوے کے کارخانوں اور کیبنوں پر چھاپوں کے دوران 10 ہزار کلو سے زائد مضر صحت گٹکا ماوا برآمد کیا گیا۔