میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ خزانہ، کراچی و سندھ بھر کے ٹاؤن کو 3 ارب 8کروڑ جاری

محکمہ خزانہ، کراچی و سندھ بھر کے ٹاؤن کو 3 ارب 8کروڑ جاری

ویب ڈیسک
منگل, ۳ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

محکمہ خزانہ سندھ نے کراچی کے 25 ٹاؤنز سمیت صوبے بھر میں 3 ارب 8 کروڑ روپے جاری کر دیئے ہیں۔ کروڑوں روپے جاری ہونے کے باوجود شہروں میں صفائی کے ناقص انتظامات۔ گندگی کے ڈھیر۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق محکمہ خزانہ نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن اورنگی کے لئے 6 کروڑ 30 لاکھ۔ مومن آباد کے لئے 7 کروڑ۔ منگھو پیر کے لئے 12 کروڑ 60 لاکھ روپے۔ صدر ٹاؤن کے لئے 16 کروڑ 20 لاکھ۔ لیاری ٹاؤن کے لئے 14 کروڑ 60 لاکھ۔ سہراب گوٹھ کے لئے 3 کروڑ۔ صفوراں ٹاؤن کے لئے 4 کروڑ۔ گلشن ٹاؤن کے لئے 6 کروڑ۔ جناح ٹاؤن کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ۔ چنیسر گوٹھ ٹاؤن کے لئے 7 کروڑ 50 لاکھ۔ ماڈل کالونی ٹاؤن کے لئے 8 کروڑ 90 لاکھ۔ شاہ فیصل کے لئے 10 کروڑ 20 لاکھ۔ لانڈھی ٹاؤن کے لئے 12 کروڑ 80 لاکھ روپے۔ کورنگی ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کے لئے 14 کروڑ 30 لاکھ۔ نیو کراچی ٹاؤن کے لئے 17 کروڑ 80 روپے۔ نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے لئے 12 کروڑ 60 لاکھ۔ گلبرگ ٹاؤن کے لئے 12 کروڑ۔ لیاقت آباد کے لئے 9 کروڑ 40 لاکھ۔ ناظم آباد 9 کروڑ 20 لاکھ روپے۔ گڈاپ ٹاؤن کے لئے 16 کروڑ 20. ملیر ٹاؤن کے لئے 14 کروڑ 80 لاکھ روپے۔ ابراہیم حیدری ٹاؤن کے لئے 16 کروڑ ماڑی پور ٹاؤن کے لئے 12 کروڑ۔ مورڑو میربحر ٹاؤن کے لئے 9 کروڑ 60 لاکھ اور بلدیہ ٹاؤن 12 کروڑ 50 لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ حیدرآباد کے 9 ٹاؤنز کے لئے 19 کروڑ۔ میرپور خاص کے دو ٹاؤنز کے لئے 3 کروڑ۔ شہید بینظیر آباد کے دو ٹاؤنز کے لئے 2 کروڑ 30 لاکھ روپے۔ لاڑکانہ کے چار ٹاؤنز کے لئے 2 کروڑ 70 لاکھ اور سکھر کے تین ٹاؤنز کے لئے 3 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ جبکہ بدین۔ دادو۔ گھوٹکی۔ شہید بینظیر آباد۔ سانگھڑ۔ شکار پور۔ جیکب آباد۔ جامشورو۔ لاڑکانہ۔ مٹیاری۔ میرپورخاص۔ تھر پارکر۔ سکھر۔ عمرکوٹ سمیت 22 ضلع کاونسلز کو 86 کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔ کراچی۔ سکھر۔ حیدرآباد اور لاڑکانہ کے ٹاؤنز سمیت ضلع کاونسلز کو 4 ارب روپے جاری کرنے کے باوجود کراچی کے علاقوں سمیت سندھ بھر کے شہر کچرے کے ڈھیر ہیں اور سیوریج کا نظام کا ناکارہ ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں