میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکومت ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ،منی بجٹ کے خطرات منڈلانے لگے

حکومت ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ،منی بجٹ کے خطرات منڈلانے لگے

ویب ڈیسک
اتوار, ۱ ستمبر ۲۰۲۴

شیئر کریں

فیڈرل بورڈ اف ریونیو ( ایف بی آر ) اگست کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام ہے، جولائی تا اگست 1464 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، جبکہ 1554 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف تھا۔تفصیلات کے مطابق منی بجٹ کے خطرات منڈلانے لگے، فیڈرل بورڈ اف ریونیو کو محصولات میں کمی کا خدشہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پہلی سہ ماہی میں ایف بی آر کو 2654ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہے، جولائی تا اگست 1464 ارب روپے کا ٹیکس جمع ہوا، جولائی تا اگست 1554 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنے کا ہدف تھا تاہم جولائی تا اگست ٹیکس ہدف 90 ارب روپے کم ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ستمبر 2024 میں 1190 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرنا ہوگا، جولائی تا ستمبر ٹیکس جمع کرنے کا ہدف حاصل نہ ہوا تو آئی ایم ایف منی بجٹ کا مطالبہ کرسکتا ہے۔حکام ایف بی آر نے کہا کہ جولائی تا اگست مسلسل مظاہرے ہونے سے معاشی سرگرمیوں کو نقصان پہنچا، آئے روز سڑکوں کی بندش اور ہڑتالوں نے ٹیکس ہدف کا حصول متاثر کیا۔نئے مالی سال میں چیئرمین کی تبدیلی نے بھی ٹیکس ہدف کے حصول کو متاثر کیا تاہم ستمبر میں ٹیکس اہداف کے حصول کے لیے بھرپور کوششیں کی جائیں گی، جولائی تا اگست ٹیکس جمع کرنے شرح 27 فیصد ہے جو بہت خوش آئند ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں