کراچی ، ٹریفک سگنل کیلئے ساڑھے36 کروڑ منظور،کے ڈی اے کوذمہ داری مل گئی
ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
حکومت سندھ نے کراچی میں ٹریفک سگنل کے لیے 36 کروڑ 58 لاکھ روپے منظور کرلیے۔۔ دس مقامات پر نئے سگنلز لگائے جائیں گے۔دستاویزات کے مطابق کراچی ڈولپمنٹ اتھارٹی ٹریفک سگنل کا منصوبہ مکمل کرائے گی۔۔ محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے منظوری دے دی۔ دس مقامات پر نئے سگنلز لگائے جائیں گے اور انیس مقامات پر سگنلز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔۔ کراچی میں انتیس مقامات پر سگنل کی تنصیب پر 7 کروڑ 64 لاکھ 74 ہزار روپے خرچ کئے جائیں گے۔۔ سول ورک پر 17کروڑ چودہ لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے۔۔ کنٹرول پر 6کروڑ تراسی لاکھ روپے جبکہ اسٹاف ٹریننگ پر چار لاکھ روپے مختص کردیئے گئے ہیں۔۔ بیس سگنلز کیلئے انٹرنیٹ کنیکشن پر 91لاکھ چھبیس ہزار روپے رکھ دیئے گئے ہیں۔۔ کنٹیجنسی پر 50 لاکھ روپے اور سندھ ریونیو بورڈ کے ٹیکس پر ایک کروڑ چالیس لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔