فلک ناز ٹوئن ٹاور، ناقص تعمیراتی اشیاء کا استعمال ، الاٹیز کو خطرہ
شیئر کریں
اسکیم 33 میں جعلساز بلڈروں نے رہائشی منصوبوں میں سنگین بے ضابطگیوں کا مظاہرہ کررکھا ہے ، جو کسی بھی وقت سنگین حادثات کا سبب بن سکتی ہیں ، اسی طرز پر ہونے والی بدعنوانی کا پتا لگا ہے ، ذرائع کے مطابق فلک ناز ٹوئن ٹاور نامی رہائشی منصوبے کی تعمیر میں سنگین بدعنوانی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، جوانسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک بتایا جاتا ہے ،پتا لگا ہے کہ عمارت کی بنیاد وں سے لے کر اب تک کے مرحلے میں تعمیراتی ضابطے مکمل طور پر نظرا نداز رکھے گئے ، آگ بجھانے کا نظام ،ہنگامی اخراج ، سریا اور سیمنٹ میں دانستہ جعلسازی کا مظاہرہ کیا گیا ہے ، تعمیراتی اصولوں کے برخلاف ،تعمیر اس پروجیکٹ میں اب تک الاٹیز کو قبضہ بھی نہیں دیا گیا حالانکہ تعمیرات کا وقت مکمل ہوچکا ہے ، ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران میں شامل قربان جمالی ، عدیل قریشی اور الطاف سومرو نے بلڈر سے خطیر رقم اینٹھنے کے بعد مکمل طور پر چشم پوشی اختیار کررکھی ہے جبکہ یہ یقین دلایا گیا ہے کہ کسی صورت قانونی کارروائی عمل میں نہیں لائی جائے گی ۔