میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی 10 رکنی جلسہ کمیٹی تشکیل،جلسے میں آنے والی رکاوٹوں سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی 10 رکنی جلسہ کمیٹی تشکیل،جلسے میں آنے والی رکاوٹوں سے عوام کو آگاہ کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۹ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کی 10 رکنی جلسہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق کمیٹی میں ترجمان پی ٹی آئی رؤف حسن، نعیم حیدر پنجوتھہ، بیرسٹر سیف اور شاہد خٹک شامل ہیں، اس کے علاوہ زین قریشی، مہر بانو قریشی، شوکت بسرا، حلیم عادل شیخ، شیخ وقاص اکرم اور کنول شوزب کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایا گیا ہے، 10 رکنی جلسہ کمیٹی پی ٹی آئی کے ملک بھر میں جلسوں سے متعلق شیڈول، میڈیا پیغامات، ٹاک شوز، آگاہی مہم اور جلسے میں آنے والی رکاوٹوں سے متعلق آگاہ کرے گی۔علاوہ ازیں پاکستان تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تشکیل شدہ کمیٹی کے سربراہ سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی ہوں گے، عارف علوی ایک ہفتے میں اندرونی اختلافات کے خاتمے کیلئے تجاویز دیں گے، اس سلسلے میں عارف علوی اختلافات رکھنے والے رہنمائوں سے ملاقاتیں کرکے ان کے تحفظات سنیں گے، جس کے بعد عارف علوی کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ایک ہفتے میں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات کے خاتمے کے لیے اپنی تجاویز دے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں