میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی ، اکرم واہ متاثرین کی بحالی کے کروڑوں ہڑپ

محکمہ آبپاشی ، اکرم واہ متاثرین کی بحالی کے کروڑوں ہڑپ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

اکرم واہ متاثرین کی بحالی رقم میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف، سندھ حکومت نے متاثرین کیلئے 55 کروڑ روپے کی رقم سیڈا کو جاری کی، سسٹم سرغنہ ایم ڈی سیڈا پریتم داس نے جعلی نام شامل کرکے کروڑوں روپے ڈکار لئے، 16 سو افراد میں سے 25زائد لوگوں کے نام پر کروڑوں روپے کے چیک نکالے گئے، ذرائع، تفصیلات کے مطابق محکمہ آبپاشی کے ادارے سیڈا کے ایم ڈی پریتم داس کا کرپشن کا اور کچا چٹھا سامنے آ گیا ہے، ذرائع کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے اکرم واہ کی بحالی کا منصوبہ اکرم واہ متاثرین کو امدادی رقوم دینے سے مشروط کیا گیا تھا، 2021ع میں عدالتی احکامات پر اکرم واہ کے اطراف سے ناجائز تجاوزات ختم کی گئیں تھیں جن میں
سینکڑوں لوگ متاثر ہوئے، سندھ حکومت نے متاثرین کو معاوضہ دینے کیلئے 55 کروڑ روپے کی رقم سیڈا کو جاری کی، سیڈا نے لاہور کی ایک کنسلٹنٹ فرم سے سروی کروایا جس میں 16 سئو سے زائد متاثرین کی نشاندہی کی گئی، متاثرین میں بیواہ اور معذور ہونے کی صورت میں الگ الائونس ملنا تھا جبکہ دوران منتقلی ٹرانسپورٹ کے اخراجات، دکان ہونے کی صورت میں تین ماہ کے نقصان کا معاوضہ دینے سمیت کچے پکے گھروں کا تعین کرکے رقم دینے تھے، ذرائع کے مطابق ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے سسٹم نے لسٹوں میں جعلی نام ڈال کر چیک نکلوائے، ذرائع کے مطابق 16 سئو متاثرین میں سے 25 لگ بھگ لوگوںکو 30، 20 اور چالیس لاکھ کے چیک جاری کئے گئے جبکہ دیگر متاثرین کو دو سے پانچ لاکھ کے درمیان رقم جاری کی گئی، ذرائع کے مطابق ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے سسٹم نے متاثرین کی رقم سے کروڑوں روپے ڈکار لئے، واضع رہے کہ پریتم داس گزشتہ کئے ماہ سے غیرقانونی طور پر عھدے پر براجمان ہیں اور اربوں روپے کی کرپشن سمیت غیرقانونی اثاثاجات بنانے الزامات میں نیب اور اینٹی کرپشن کی تحقیقات میں زیر تفتیش ہیں، محکمہ آبپاشی کے سسٹم کے سرغنہ ہونے کے باعث سندھ حکومت پریتم داس کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں