میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ آبپاشی، پریتم داس کا سسٹم ورلڈ بینک پراجیکٹ پر پنجے گاڑنے لگا

محکمہ آبپاشی، پریتم داس کا سسٹم ورلڈ بینک پراجیکٹ پر پنجے گاڑنے لگا

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

(خصوصی رپورٹ) ایم ڈی سیڈا پریتم داس کا سسٹم ورلڈ بینک پراجیکٹ پر پنجے گاڑنے میںمصروف، دو پراجیکٹ ڈائریکٹرز جنید ٹالپر اور میر غلام علی کی چھٹی کروادی، تیسرے پراجیکٹ ڈائریکٹر پر بھی دباؤ، 120ملین ڈالر کے پراجیکٹ سواٹ میں سنگین بے قاعدگیوں کا انکشاف، تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے 2022کے سیلاب متاثر ہ کاشت کاروں کی بحالی کیلئے 120 ملین ڈالرز کا پراجیکٹ سندھ واٹر اینڈ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشن (سواٹ) نامی منصوبے کا آغاز جنوری 2023ع میں کیا تھا، منصوبے کے آغاز سے اب تک تین پراجیکٹ ڈائریکٹرز تبدیل کئے جا چکے ہیں، ذرائع کے مطابق سیڈا پر قابض ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے سسٹم نے پراجیکٹ پر پنجے گاڑنے کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور پریتم داس نے دو پراجیکٹ ڈائریکٹرز جنید ٹالپر اور میر غلام علی کی چھٹی کرا دی، ذرائع کے مطابق موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر جمال مگن پر بھی پریتم داس نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے سسٹم نے مذکورہ پراجیکٹ میں کنٹریکٹرزاورکنسلٹنٹ کی تقرری، گاڑیوں کی خریداری، سمیت دیگر فنڈز میں کروڑوں روپے کی بے قاعدگیاںکی ہیں، ذرائع کے مطابق موجودہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب سے ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے سسٹم کا دباؤ قبول کرنے سے انکار کے بعد ایم ڈی سیڈا نے محکمہ آبپاشی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہٹوانے کیلئے سازباز شروع کردی ہے ، ذرائع کے مطابق ایم ڈی سیڈا پریتم داس کے سسٹم نے پورے ادارے کو مفلوج کر دیا ہے جس کے باعث کئی منصوبے تعطل کا شکار ہوگئے ہیں، واضح رہے کہ ایم ڈی سیڈا پریتم داس ٹھٹھہ میں دوران تقرری اربوں روپے کی کرپشن پر نیب میں تحقیقات زیر تفتیش ہیں جبکہ اینٹی کرپشن نے بھی پریتم داس کے خلاف اہلیہ و بیٹوں کے نام اثاثہ جات بنانے اور اربوں روپے بیرون ملک منتقل کرنے کے الزامات میں تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، ایم ڈی سیڈا پریتم داس کو محکمہ آبپاشی میں نافذ سسٹم کا سرغنہ سمجھا جاتا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں