میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
واٹر کارپوریشن ،کروڑوں مالیت کا بائیو میٹرک سسٹم ناکارہ

واٹر کارپوریشن ،کروڑوں مالیت کا بائیو میٹرک سسٹم ناکارہ

ویب ڈیسک
پیر, ۲۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) واٹر کارپوریشن انتظامیہ نے سندھ حکومت کا نصب کردہ بائیو میٹرک سسٹم فیل کردیا بائیو میٹرک سسٹم پر سسٹم مافیا قابض کروڑوں روپے کی خطیر مالیت سے نصب کردہ لگ بھگ 5 تا 6 سو مشینیں نمائشی یا ٹوپی ڈرامہ قرار ذرائع کے مطابق مشینوں کی اکثریت ناکارہ ہو کر رہ گئیں ان مشینوں کا کمانڈ اینڈ کنٹرول کہاں اور کس کے ہاتھ میں ہے یہ بھی سوالیہ نشان ہے واضح رہے کہ سندھ حکومت نے مذکورہ سسٹم تنصیب اپنے زیر انتظام اداروں میں نظم و نسق کی بہتری بروقت ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانے سمیت گھوسٹ ملازمین کو لگام ڈالنے کے علاؤہ مذکورہ سسٹم کی تنصیب کی دیگر کئی اور بھی وجوہات تھیں مگر سسٹم مافیا یہاں بھی کامیابی سے اپنے منفی مقاصد کیلے سرگرم ہے ذرائع کے مطابق صدر ٹاؤن میں نصب مشین عرصہ 4 ماہ سے ناکارہ پڑی ہے جبکہ وہاں ڈیڑھ سو کے لگ بھگ ملازمین موجود ہیں واضح رہے کہ صدر ٹاؤن انتہائی اہمیت کا حامل ٹاؤن ہے جہاں کور کمانڈر ہاؤس وزیر اعلیٰ گورنر سندھ وزیر داخلہ سندھ سیکریٹریٹ افیسیز چیف سیکرٹری چیرمین اینٹی کرپشن مالیاتی اداروں کے صدر دفاتر سمیت دیگر کی اہم دفاتر ہیں اسکے علاؤہ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن میں بائیو میٹرک مشینیں موجود ہی نہیں اسے انتظامیہ کی نااہلی اور سندھ حکومت کے فیصلوں سے روگردانی اور بیزاری ہی کہا جاسکتا ہے ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ واٹر کارپوریشن کے اکثر افسران ایک بجے کے بعد ہی دفتر آنا گوارا کرتے ہیں جبکہ جمعہ کے دن کو آدھے افسران و ملازمین سرکاری چھٹی کے طور پر مناتے ہیں سرکاری اداروں کو افسران و ملازمین نے اپنی نجی پرائیویٹ کمپنی میں تبدیل کردیا موجودہ وزیر بلدیات کو اس بات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے چھاپہ مار کارروائی عمل لاتے ہوئے فوری طور پر چیک اینڈ بیلنس کیلے ایک ٹیم اپنی زیر نگرانی تشکیل دینا ہوگی جو کہ ملازمین کی حاضری اور بائیو میٹرک ریکارڈ چیک کرتے ہوئے قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کرے مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شخصیات نے سپریم کورٹ وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر و ڈپٹی مئیر چیف ایگزیکٹو و چیف آپریٹنگ آفیسر سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں