میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان تندرست اور متحرک ہیں، ذاتی معالج کا طبی معائنہ

عمران خان تندرست اور متحرک ہیں، ذاتی معالج کا طبی معائنہ

ویب ڈیسک
اتوار, ۲۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے کہا ہے کہ عمران خان کا جیل میں مورال کافی بلند ہے، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں۔اڈیالہ جیل میں شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹروں نے عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری ڈاکٹر نے طبی معائنے کے بعد بانی پی ٹی آئی کو دوا تجویز کی تھی لیکن بانی پی ٹی آئی کے اپنے معالج نے سرکاری ڈاکٹر کی دوا لینے سے روک دیا تھا۔بانی پی ٹی آئی کے وکلا کی درخواست پر عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرکے رپورٹ جمع کرانے کا حکم دے رکھا ہے۔دوسری جانب عمران خان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یوسف نے طبی معائنے کے بعد ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں ڈاکٹر عاصم یوسف کا کہنا تھاکہ بانی تحریک انصاف تندرست اور متحرک ہیں، جیل میں ان کی صحت کافی اچھی ہے اور انہیں جیل میں کھانے پینے کی کوئی تکلیف نہیں، ان کا پیٹ ٹھیک ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ا?ئی کی دل کی دھڑکن اوربلڈ پریشر بھی معمول کے مطابق ہے، ان کا جیل میں مورال کافی بلند ہے، وہ جیل میں رہنے کے عادی ہو چکے ہیں، بانی پی ٹی آئی جیل میں ایکسرسائز بھی کرتے اور کتابیں پڑھ رہے ہیں۔ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھاکہ مجھے یا ڈاکٹر فیصل سلطان کو ہر دو ہفتے بعد بانی پی ٹی آئی کے چیک اپ کی اجازت ملنی چاہیے، ان کے فالو اپ چیک اپ بہت ضروری ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں