پولیو وائرس ، ریزیڈنٹ وائرس کی شکل اختیارکرگیا
شیئر کریں
حیدرآباد میں پولیو وائرس، چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹس لے لیا، کمشنر سے رپورٹ طلب، حیدرآباد میں پولیو وائرس ریزیڈنٹ وائرس کی شکل اختیار کر چکا ہے، ڈپٹی کمشنر کی پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد میں ڈہائی سالہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہونے پر چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیس لیتے ہوئے کمشنر حیدرآباد سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے، چیف سیکرٹری سندھ نے کوآرڈینیٹر سندھ آپریشن اینڈ ایمرجنسی سینٹر کو فوری طور پر حیدرآباد پہنچنے کی ہدایت کردی ہے، دوسری جانب ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پولیو وائرس سے تحفظ کا واحد حل پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانا ہے کیونکہ حیدرآباد میں وائرس نے اب ریزیڈنٹ وائرس کی شکل اختیار کرلی ہے انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں 29 ماہ کی بچی میں پولیو وائرس مثبت آیا ہے جوکہ ماحولیاتی سیمپل سے 99 فیصد مشابہت رکھتا ہے جبکہ متاثرہ بچی نے انسداد پولیو کے متواترڈوز پی رکھے تھے، انہوں نے کہا کہ بچی طبیعت کی خرابی کے سبب 8 روز سے سول اسپتال حیدرآباد میں زیر علاج تھی جہاں سے ڈاکٹروں نے شبہ ہونے پر بچی کا سیمپل ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد بھیجا، جس علاقے میں پولیو کا کیس سامنے آیا وہاں کی قریبی 5 یونین کائونسلز میں ریفیوزل کیسز کو فوری طور پر چیک کیا جارہا ہے،انہوں نے کہا کہ پولیو وائرس کے پھیلا? کا اہم سبب پولیو مہم کے دوران ریفیوزل کیسز کا ہونا ہے جن کی روکتھام کے لیے انتظامیہ کی جانب سے ہرممکن اقدامات کیے جاتے ہیں تاہم چند لوگوں کے عدم تعاون کی وجہ سے مذکورہ صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے – انہوں نے والدین کو اپیل کی کہ خدارا اپنے بچوں کو ہمیشہ کی معذوری سے بچانے کے لیے انہیں انسداد پولیو کے قطرے ضرور پلائیں -اس موقع پر ڈی ایچ او حیدرآباد ڈاکٹر لالہ جعفر بھی ان کے ہمراہ تھے…