میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جرأت انویسٹی گیشن، پانی چور سسٹم مافیا کے مہرے بے نقاب

جرأت انویسٹی گیشن، پانی چور سسٹم مافیا کے مہرے بے نقاب

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۱ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

 

( رپورٹ جوہر مجید شاہ) واٹر کارپوریشن میں اندھیر نگری چوپٹ راج انتظامیہ سمیت دیگر بااثر اسٹیک ہولڈرز کی کالی بھیڑوں کی ملی بھگت سے وائٹ لیکوئیڈ گولڈ اربوں کی پانی چوری کا وسیع نیٹ ورک متحرک شہریوں کے جائز پانی پر ڈاکہ زن مافیا کے مرکزی کردار متعدد ایف آئی آر کے اندراج اخبارات کی زینت سمیت ‘ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری 2013 ء کی سماعت ‘ رینجرز آپریشن غیرقانونی ہائیڈرنٹس سیل پھر ڈی سیل ‘ پولیس نیب اینٹی کرپشن دیگر قانونی و محکمہ جاتی کاروائیوں کے باوجود ‘ آذاد بااثر و طاقتور ‘ سسٹم مافیا نے پوری حکومت ‘ مشنری سمیت قانون کو ہی اپنی مضبوط جکڑ میں لے لیا سب کھیل نمائشی میچ ہی لگنے لگا ادھر جرات انوسٹیگیشن سیل نے ایک نیاء پینڈورا باکس پکڑ لیا نام چین واٹر مافیا کا ڈان شکیل مہر کیساتھ ایک بڑا نام اور سامنے آگیا جمیل نامی شخص پانی مافیا و چوری کا بڑا نیٹ ورک چلانے میں ملوث موصوف ( ق لیگ ) سندھ کی صدارت کے منصب پر فائز ہے موصوف کی کوئی نوکری نہیں اسکے باوجود 2 ڈالے اور ایک ویگو رکھ رکھی ہے اسکے علاؤہ ناظم آباد میں 48 عدد گھروں پر مشتمل فلیٹوں کے مالکانہ حقوق انکے پاس ہیں جو تمام ‘ رینٹ / کروائے پر ہیں مزکورہ فلیٹ سابق ایم پی اے و ٹاؤن ناظم لیاقت آباد اسامہ قادری نے فروخت کئے تھے ان فلیٹوں میں ذرائع بتاتے ہیں ایک عدد شیر اور نسلی گھوڑا بھی موجود ہے فلیٹ سے متعلق دیگر اہم معلومات پھر کسی وقت شامل اشاعت ہونگی جمیل نے حالیہ الیکشن بھی لڑا ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ مبینہ طور پر جمیل نے ایک کرولا کار بطور تحفہ واٹر کارپوریشن ‘ سی بی اے ‘ کے صدر قیوم زئی کو دی قیوم زئی اسکے ساتھ کراچی ڈویڑن ( ق لیگ ) کے بھی صدر بتائے جاتے ہیں مزکورہ فلیٹوں میں ذرائع نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ان فلیٹوں میں سابقہ سیکٹر انچارج لندن و ایم کیو ایم پاکستان سے تعلق رکھنے والا سیکٹر انچارج بھی رہائش پذیر ہے جبکہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان رینجرز کا ایک افسر بھی اسی فلیٹ کے مکین ہیں وائٹ لیکوئیڈ گولڈ پانی پر ڈاکہ زنی کے مرکزی کرداروں میں جمیل کا بڑا حصہ و کردار ہے موصوف سیاسی چھتری کیساتھ دیگر مضبوط بااثر و طاقتور عناصر سے رابطوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے خوش رکھنے کے ہتھکنڈوں کا بھی استعمال خوب جانتا ہے موصوف کا شمار پانی مافیا کے بادشاہ و بازیگرو میں کیا جاتا ہے ادھر ذرائع نے مزید ہوشرباء انکشافات کرتے ہوئے بتایا کہ کہ جمیل کے بیٹے نے ایک فلم بھی بنائی جس پر خطیر سرمایہ لگ بھگ 20!کروڑ لاگت آئی مگر وہ ریلیز نہیں ہوسکی کہا جارہا ہے اب انکا بیٹا ماڈلنگ میں نام کررہا ہے تحقیقاتی ادارے کہاں پر اپنے فرائض اور اختیارات کا استعمال کررہیں ہیں یہ سوالیہ نشان انھیں منہ چڑا رہا ہے محکمہ انکم ٹیکس اگر اسکی آمدنی سے متعلق گوشوارے و دیگر قانونی دستاویزات کی تفصیل حاصل کرے تو بھی ہوشرباء انکشافات کی ایک نئی سیریل ریلیز کی جاسکتی ہے مگر کروڑوں کے لین دین میں کس کی کتنی پارٹنر شپ جارہی ہے اس بناء پر سب فرائض منصبی و اختیارات سے آذاد ہیں مایہ سب پہ بھاری واضح رہے کہ واٹر کارپوریشن کے گزشتہ الیکشن میں کئی سیاسی لیبر یونینز میں کانٹے کا مقابلہ تھا موجودہ سی بی اے تین جماعتوں کا اشتراک تھا جس میں ایم کیو پاکستان ‘ یونائیٹڈ اور لیبر فرنٹ نے پیپلز پارٹی کی یونین کو باہم ملکر شکست دی تھی جبکہ آج موجودہ سی بی اے کو کچھ سابقہ پارٹنر داغ مفارقت دے گئے ہیں حیران کن بات یہ بھی ہے کہ پاک آرمی و پاک رینجرز کی مکمل حمایت و تائید کیساتھ شہر بھر میں غیرقانونی ہائیڈرنٹس و پانی مافیا کے خلاف کیا گیا تابڑ توڑ گرینڈ آپریشن جسکے نتیجے میں کئی بڑے نام قانون کے شکنجے میں آئے کئی ہائیڈرنٹس مسمار بھی کئے گئے درجنوں ایف آئی آرز بھی بنیں مگر سزا کسے ہوئی کتنے آج پس زنداں ہیں اور کتنے آج آزاد اور کتنی ہی ایف آئی آرز ( سی ) کلاس کردی گئیں پیروی نا ہونے کے باعث اس پر سنسنی خیز و ہوشرباء انکشافات اگلی جرات انوسٹیگیشن سیل اسٹوری میں شامل اشاعت ہوگی مختلف سیاسی سماجی مذہبی جماعتوں اور شہریوں نے پاک آرمی و رینجرز وزیر اعلیٰ سندھ گورنر سندھ وزیر بلدیات سندھ مئیر و ڈپٹی مئیر ایم ڈی و چیف آپریٹنگ آفیسر سمیت تمام وفاقی و صوبائی تحقیقاتی اداروں سے اپنے فرائض منصبی اور اٹھائے گئے حلف کے عین مطابق سخت ترین قانونی و محکمہ جاتی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں