میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلوچستان میں ناراضی  کے نام پر دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، اسحاق ڈار

بلوچستان میں ناراضی  کے نام پر دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں، اسحاق ڈار

جرات ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ناراضی  کے نام پر دہشت گردی کسی صورت قبول نہیں ، آئیں افہام و تفہیم کے پل بنائیں اور ہر قسم کی نفرت انگیزی، انتہا پسندی کو مسترد کر دیں۔ اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کے نوجوان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ہیں، قائد اعظم بھی طلبہ سے بہت قریب تھے، یوتھ ہمارے معمار ہیں جو ہمارے مستقبل کی تشکیل کریں گے، کسی بھی خوشحال قوم کی بنیاد نظام تعلیم ہے، ہماری حکومت معاری تعلیم دینے کے لئے پر عزم ہیں، تعلیم تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے کا نام ہے، تعلیم میری ہمیشہ سے سب سے پہلی ترجیح رہی ہے۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ یہ بچے ملک کا مستقبل ہیں، میں کہتا ہوں کہ دستیاب تعلیمی مواقع سے فائدہ اٹھائیں اور سیکھنا کبھی نہ بند کریں، یہ تو حدیث میں بھی ہے کہ علم حاصل کرو چاہے اس کے لیے چین کیوں نا جانا پڑے، تعلیم دنیا کو بدلنے کے لئے سب سے طاقتور ہتھیار ہے، جن قوموں نے ترقی کی ان کے نوجوانوں کا کردار ہے اس میں، ہمیں ایک قوم کے طور پر پاکستان کی خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے۔ ایس آئی ایف سی نوجوانوں کو مختلف مواقعوں سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں بہت صلاحیت ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں