مطالبات کی منظوری کیلئے ہم لانگ مارچ کی کال دیں گے،حافظ نعیم
ویب ڈیسک
منگل, ۲۰ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ کنفیوژن میں مبتلا جماعتوں کا ساتھ نہیں دے سکتے ہیں۔45دن مین ریلیف نہیں دیا تو ہر قصبے سے لانگ مارچ ہو گا۔پورے پاکستان کی معیشت کا آدھا حصہ کراچی کا ہے۔صوبائی حکومت کا 97، 98فیصد ریونیو کراچی سے ہوتا ہے۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے اقدامات عوام دشمنی پر مبنی ہیں۔کراچی میں ناظمین و ذمے داران سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں ہے۔ سیاسی جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کے سہارے اقتدار میں آتی ہیں۔امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ ہمارا واضح فیصلہ ہے کہ کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں بنیں گے۔ کنفیوژن میں مبتلا جماعتوں کا ساتھ نہیں دے سکتے۔اْن کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے لیے ہم لانگ مارچ کی کال دے سکتے ہیں۔