بھارت نے دریاؤں میں پانی چھوڑ دیا
شیئر کریں
بھارت نے بغیر اطلاع کے دریائے روای اور چناب میں پانی چھوڑ دیا جس کے باعث پنجاب کے ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے ایک بار پھر آبی دہشتگردی کرتے ہوئے بغیر اطلاع کے دریائے راوی اور چناب میں پانی چھوڑا جس کے باعث ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ رقبہ زیر آب آگیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب پر قادر آباد بیراج پر پانی کی سطح تیزی سے بڑھ رہی ہے جبکہ دریائے راوی میں شاہدرہ کے مقام پر چالیس سے پچپن ہزار کیوسک پانی کا بہاؤ متوقع ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے دریائے راوی میں نچلی سطح پر سیلاب کی وارننگ جاری کردی گئی اور علاقہ مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات کی گئی ہے۔صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ادارے نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بھارتی آبی جارحیت کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں طغیانی ہوسکتی ہے جبکہ دریائے چناب میں پانی کی سطح 2 لاکھ کیوسک سے 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث آئندہ چوبیس گھنٹوں میں دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔پی ڈی ایم اے نے دریائے چناب میں آئندہ چوبیس گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ندی نالوں میں طغیانی کے خدشے کے پیش نظر متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔