میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شیخ مجیب کی برسی پر ریلی، عوامی لیگ کے کارکنوں پر طلبہ، شہریوں کا تشدد

شیخ مجیب کی برسی پر ریلی، عوامی لیگ کے کارکنوں پر طلبہ، شہریوں کا تشدد

ویب ڈیسک
جمعه, ۱۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

بنگلہ دیش میں شیخ مجیب الرحمان کی برسی کے موقع پران کے آبائی گھر سے ریلی نکالنے کی کوشش کرنے والے عوامی لیگ کے کارکنوں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے آبائی گھر سے ریلی نکالنے کی اطلاعات پربانس کے ڈنڈوں اور پلاسٹک کے پائپوں سے مسلح شہری اور طالب علم بڑی تعداد میں وہاں جمع ہو گئے۔ انہوں نے شیخ حسینہ واجد کے متعدد حامیوں کو مارا پیٹا اور کہا کہ ان لوگوں کو ریلی نکالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔قبل ازیں شیخ حسینہ واجد کے دوراقتدار میں ان کے والد شیخ مجیب الرحمان کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوتی تھی تاہم موجود حکومت نے یہ تعطیل منسوخ کر دی ہے۔ اس موقع پر 26سالہ عمران الحسن قیس نے کہاکہ مفرور اور آمر شیخ حسینہ نے اپنے غنڈوں اور ملیشیا کی فورسز کو جائے وقوعہ پر آنے کا حکم دیا ہے تاکہ وہ ایک جوابی انقلاب لا سکیں لیکن ہم یہاں اپنے انقلاب کی حفاظت کے لیے موجود ہیں تاکہ کوئی اسے ہمارے ہاتھوں سے چھین نہ لے۔اس جگہ موجود طالب علموں اور عام شہریوں نے عوامی لیگ کے حامی ہونے کے شبہ میں کئی لوگوں کو ڈنڈوں اور پائپوں سے مارا پیٹا۔ایک بنگلہ دیشی اخبار کے مطابق، ممتاز طالب علم رہنما سرجیس عالم نے گزشتہ روز صحافیوں کو بتایا کہ عوامی لیگ جمعرات کو یوم سوگ منانے کے نام پر افراتفری پھیلانے کی کوشش کرے گی لیکن ہم ایسی کسی بھی کوشش کی مزاحمت کے لیے سڑکوں پر موجود رہیں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں