اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کی تیاریاں، مولانا فضل الرحمان ساتھ چلنے پر راضی
شیئر کریں
حکومت مخالف تحریک کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے سرجوڑ لئے۔ اسلام آباد میں حزب اختلاف کی تمام بڑی جماعتوں کی بیٹھک ہوئی جس میں حکومت کے خلاف تحریک چلانے سے متعلق مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملک کی تمام اپوزیشن جماعتوں کے رہنما حکومت کے خلاف ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوگئے۔ حکومت مخالف بڑی تحریک شروع کرنے کے لیے اسلام آباد میں اپوزیشن کی تمام بڑی جماعتوں کا بڑا اجلاس ہوا جس میں پی ٹی آئی سے بیرسٹر گوہر، عمرایوب ، اسد قیصراورشبلی فرازشریک ہوئے۔جمعیت العلمائے اسلام کے مولانا فضل الرحمان اورپختونخوا میپ کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ محمد علی درانی سمیت جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کے وفد بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے حکومت مخالف تحریک چلانے پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان حکومت مخالف مشترکہ حکمت عملی کیلئے ٹی او آرز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان بھی ایک ساتھ چلنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں۔