مسجد الاقصیٰ پر سیکڑوں اسرائیلی آبادکاروں کادھاوا حالات کشیدہ
ویب ڈیسک
بدھ, ۱۴ اگست ۲۰۲۴
شیئر کریں
سیکڑوں اسرائیلی آباد کاروں نے منگل کی صبح اسرائیلی فوجیوں کی بھاری حفاظت میں ایک مذہبی تقریب کو انجام دینے کیلئے مقبوضہ مشرقی یروشلم میں واقع مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بول دیا جس کے بعد بیت المقدس میں موجود فلسطینی مسلمانوں کی مزاحمت کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، اسرائیلی فورسز نے یروشلم کے پرانے شہر کی طرف جانے والی سڑکوں کو بند کر دیا، سیکڑوں فوجیوں کو تعینات کیا اور مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فلسطینیوں پر سخت پابندیاں عائد کرتے ہوئے علاقے کو موثر طریقے سے فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا۔