میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حکمران حسینہ واجدکے انجام سے سبق سیکھیں،منعم ظفر

حکمران حسینہ واجدکے انجام سے سبق سیکھیں،منعم ظفر

ویب ڈیسک
بدھ, ۷ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

جماعت اسلامی کے تحت شہر میں لوڈشیڈنگ،مہنگی بجلی آئی پی پیز کے عوام دشمن معاہدوں اور بجٹ میں تنخواہ دار طبقے وتاجروں پر ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف کراچی میں گورنر ہاؤس پر دھرنا چوتھے دن بھی جاری رہا، دھرنے کے چوتھے روزحلقہ خواتین کراچی کے تحت گورنر ہاؤس کے سامنے خواتین دھرنا و جلسہ عام کا انعقا دکیا گیا جس میں شہر بھر کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی، خواتین کی ہمراہ بچے اور بچیاں بھی موجود تھیں۔ شہری مہنگی بجلی، آئی پی پیز کے ساتھ ظالمانہ معاہدوں اور ظالمانہ ٹیکسوں کے خلاف سراپا احتجاج ہیں، مہنگائی کی وجہ سے گھر چلانا مشکل ہوگیا ہے، بچوں کو تعلیم دلوانا مشکل کردیا ہے، حکمران نااہل ہیں اور ان کی نااہلی کی وجہ سے قوم قرضے میں جکڑی ہوئی ہے، خواتین ان سنگین حالات کی وجہ سے گھروں سے نکل کر دھرنے میں آنے پر مجبور ہیں، حکمران جماعت اسلامی کے جائز مطالبات تسلیم کریں اور عوام کو ریلیف دیں، حکمران ہوش کے ناخن لیں ایسا نہ ہو پاکستان کے حکمرانوں کے ساتھ ایسا ہی ہو جیسا بنگلہ دیش میں ہوا۔خواتین دھرنا وجلسہ عام سے امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان،سکریٹری کراچی توفیق الدین صدیقی،ناظمہ کراچی جاوداں فہیم ودیگر نے بھی خطاب کیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں