میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عارف بلڈر، ادارہ ترقیات میں چھان بین شروع

عارف بلڈر، ادارہ ترقیات میں چھان بین شروع

ویب ڈیسک
منگل, ۶ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

بدنام زمانہ بلڈرز عارف میمن کے گرد گھیراؤ تنگ، ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے بھی منصوبوں کی چھان بین شروع کردی، فرنٹ مین سیکرٹری ادارہ ترقیات بھی نیب کے نرغے میں آ گیا، تفصیلات کے مطابق حیدرآباد اور کراچی میں رفاہی و سرکاری پلاٹس پر قبضوں، غیرقانونی تعمیرات سمیت الاٹیز سے اربوں روپے ڈکارنے والے بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن کا گھیراؤ تنگ ہوگیا ہے، کچھ دن قبل نیب نے بھی عارف بلڈر کے غیرقانونی دھندوں کے مرکزی سہولت کار ادارہ ترقیات کے سیکرٹری عبدالمنان شیخ کے متعلق ڈائریکٹر جنرل سے ریکارڈ طلب کیا تھا، دوسری جانب ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ نے بھی عارف بلڈرز کے منصوبوں کی چھان بین شروع کردی ہے، ذرائع کے مطابق ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے سابق سسٹم نے عارف میمن کے تمام ہاؤسنگ اسکیموں کا ریکارڈ ہی غائب کردیا ہے، اینٹی کرپشن نے بھی شاہراہ فیصل پر سٹی سینٹر کے نام سے غیرقانونی منصوبے کے خلاف تحقیقات تیز کرتے ہوئے نوٹس نکالنا شروع کردیے، بدنام زمانہ بلڈر عارف میمن گزشتہ کئی دہائیوں سے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور ادارہ ترقیات کے بدنام زمانہ افسران سے مل کر غیرقانونی دھندے کرتے ہوئے شہریوں سے اربوں روپے لوٹ چکا ہے جب کہ اس کے حیدرآباد میں موجود 22 سے زائد تعمیراتی و رہائشی منصوبوں میں قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑا دیں گئیں اور پارکنگ کی زمین پر بھی فلیٹ بنا کر بیچ دی ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں