میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں روز میں داخل

جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں روز میں داخل

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

راولپنڈی میں مہنگائی کے خلاف جماعت اسلامی کا دھرنا 10ویں روز میں داخل ہوگیا، اب تک جماعت اسلامی اور حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے مابین 2 نشستیں ہوچکی ہیں، جماعت اسلامی نے واضح کیا ہے کہ مطالبات کی حصولی تک نہ صرف دھرنا جاری رہے گا بلکہ اسے ملک گیر سطح تک پھیلایا جاسکتا ہے ۔راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی کے خلاف دیے گئے دھرنے کا آج 10 واں روز ہے ، دھرنے کے شرکاء نے نان اور حلوہ کے ساتھ ناشتہ کیا۔حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان اب تک ہونے والے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوسکی، امیر جماعت اسلامی نے دھرنوں کا سلسلہ ملک گیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔کراچی میں جاری دھرنے میں آج جلسہ عام کیا جائے گا، جلسہ عام سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا خطاب متوقع ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں