میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کے ایم سی میں رٹ ختم

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی کے ایم سی میں رٹ ختم

ویب ڈیسک
پیر, ۵ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے خاص ٹھیکیداروں کی بلز پاس کرنے کیلیے رشوت طلب کرنے کی شکایات پر آڈیٹر عبدالجبارشیخ کا تبادلہ کرواکرکے دوسرے آڈیٹر کو تعینات کروادیا تھا۔لیکن کے ایم سی میں کافی عرصے سے تعینات اے ڈی ایل ایف اے غلام فرید شیخ کی پشت پناہی پر روزانہ شام کے اوقات میں آڈیٹر عبدالجبار شیخ نے اپنا کام جاری رکھا ہوا ہے ۔یہ آڈیٹر ماضی میں جعلی بھرتی،جعلی پرموشن اور جعلی تبادلوں کی ایڈجسٹمنٹ کروانے میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔ماضی کے میئر کراچی وسیم اختر،موجودہ ڈپٹی میئر کراچی و وزیراعلیٰ سندھ کے قریبی عزیز ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سروسز کے ایم سی کی بھرتی میں اہم کردار اداکرتے رہے ہیں۔یہ آڈیٹر اے ڈی ایل ایف اے کے ایم سی کے تمام معاملات دیکھتے بھی ہیں اور طے بھی کرتے ہیں۔آل کے ایم سی ایمپلائز ایکشن کمیٹی نے چیف سیکریٹری،ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ،میئر کراچی سے اس سلسلے میں فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں