میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
امریکا نے خالد شیخ، دیگر 2 ملزمان کی ڈیل ختم کردی

امریکا نے خالد شیخ، دیگر 2 ملزمان کی ڈیل ختم کردی

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

امریکا نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ سے اعتراف جرم کے بدلے سزائے موت نہ دینے کا معاہدہ منسوخ کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے نائن الیون کے مبینہ ماسٹر مائنڈ خالد شیخ محمد کے ساتھ ہونے والا معاہدہ اعلان کے 2روز بعد ہی منسوخ کر دیا اس معاہدے کے تحت مبنیہ طور پر خالد شیخ محمد کو اعتراف جرم کے بدلے سزائے موت نہیں دی جانی تھی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق کے مطابق امریکی وزیردفاع کا اس مقدمے کی نگرانی کرنے والی سوزن سکالیئر کو لکھے گئے ایک میمورنڈم میں کہناتھا کہ میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ملزم کے ساتھ مقدمے سے قبل معاہدے کرنے کے فیصلے کی اہمیت کے پیش نظراس طرح کے فیصلے کی ذمہ داری مجھ پر ہونی چاہیے۔ میں ان 3معاہدوں سے دستبردار ہوتا ہوں جن پر آپ نے 31جولائی 2024کو مذکورہ کیس کے حوالے سے دستخط کیے تھے۔امریکی محکمہ دفاع نے کہا تھا کہ 11ستمبر 2001کو امریکا پر القاعدہ کے حملوں کے مبینہ منصوبہ ساز خالد شیخ محمد نے اعتراف جرم کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے تاہم پینٹاگون حکام معاہدے کی تمام شرائط منظر عام پر نہیں لائے تھے۔ ایک امریکی اہلکار نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پربتایا تھا کہ اس معاہدے میں مجرموں کے اعتراف جرم پر انہیں سزائے موت نہ دینے کی شق شامل ہے۔نائن الیون کے ملزمان کے خلاف کیسز کئی سالوں سے مقدمے سے پہلے کی قانونی کشمکش میں الجھے ہوئے ہیں جبکہ ملزم کیوبا میں گوانتانامو بے کے فوجی اڈے میں قید ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں