میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
(حکومت کو خطرہ )وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز کریں(پیپلز پارٹی)

(حکومت کو خطرہ )وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائز کریں(پیپلز پارٹی)

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ اگست ۲۰۲۴

شیئر کریں

پی پی پارلیمنٹرینزکے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری کا کہنا ہے کہ حکومت کو خطرہ ہے تو وزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائزکریں اورانتخابات کرالیں۔تفصیلات کے مطابق پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینیٹ نیئر بخاری نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے کہا کہ حکومت کوخطرہ ہے تووزیراعظم اسمبلی توڑنے کی ایڈوائزکریں اورانتخابات کرالیں.پی پی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزرا اگر سمجھتے ہیں حکومت کوخطرہ ہے توپھر ہم سے شیئر توکریں، ان کوخطرہ ہے تو ڈلیورکریں کیونکہ ہم نے توان کو سپورٹ کیا ہوا ہے۔انھوں نے کہا کہ سسٹم کے بچاؤ کا انحصار موجودہ حکمرانوں اورایک جماعت پرہے، اگرموجودہ حکومت بالکل تباہی کے دہانے پرآجاتی ہے تو پھرکیا حل ہے۔سابق چیئرمین سینیٹ کا مزید کہنا تھا کہ صدرآصف زرداری کہہ رہے ہیں آؤبیٹھ کربات کریں لیکن کوئی تیارنہیں، جنہوں نے کوئی اورفیصلہ کرناہے انکو کرنے د یں،پی پی آئین کے ساتھ ہے۔انھوں نے کہا کہ اگرسسٹم ڈی ریل ہواتونقصان ملک کا ہوگا، ہم توغیرآئینی اقدام کوکبھی سپورٹ نہیں کرینگے کیونکہ حل آئین میں ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں