کراچی میں اسماعیل ہنیہ کی غائبانہ نماز جنازہ، کل ملک گیر احتجاج کا اعلان
شیئر کریں
سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کراچی کے نیو ایم جناح روڈ پر غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ غائبانہ نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں شریک افراد نے اسرائیل کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطین جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے۔فلسطین فاونڈیشن کی جانب سیاسماعیل ہنیہ شہادت پرکراچی کے فووارہ چوک پر احتجاج کیا گیا، فلسطین فاونڈیشن کی جانب سے ریلی فوارہ چوک سے کراچی پریس کلب تک نکالی گئی جس کی قیادت فلسطین فانڈیشن پاکستان کیرہنما ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہید اسماعیل ہنیہ ہمیشہ شہادت کے طلبگار تھے۔ شہید اسماعیل ہنیہ نے فلسطین کاز کے لئے اپنی زندگی قربان کر دی ، فلسطینی مزاحمت کے رہنمائوں کی شہادت کمزوری نہیں مزید تقویت کا باعث ہے۔دوسری جانب حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے خلاف جمیعت علمائے اسلام ف نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی، جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے 2 اگست بروز جمعہ سخت احتجاج کیا جائے گا۔جمیعت علمائے اسلام ف کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع کا دیگر رہنماوں کے ہمراہ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گزشتہ ایک سال سے فلسطین کے مسلمانوں پر مظالم ہورہے ہیں۔امریکہ اور اسرائیل ہر روز کی ہزاروں کی تعداد میں فلسطینیوں کو شہید کررہے ہیں فلسطین میں قتل عام جاری ہے امریکہ کی قیادت میں فلسطین پر جارحیت جاری ہے۔انھوں نے کہا کہ فلسطین میں قتل عام پر ہر روز امریکہ اسرائیل کی حمایت میں بیان دے رہاہے کیا ہم یہ سوچ رہے ہیں کہ فلسطین کے بعد ہم بچ جائیں گیافسوس ہے کہ دنیا بھر میں انسانیت کے نام پو لوگ سمندر کی طرح نکلتے ہیں مگر فلسطین کیلئے کوئی نہیں نکلتاجب فلسطین میں جارحیت کا سلسلہ شروع ہوا تو پورے ملک میں جمعیت نے احتجاج کیا پورے ملک میں اسرائیل کیخلاف صرف جمعیت نے تحریک چلائی آج جو فلسطین میں جارحیت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ مولانا فضل الرحمان نے فلسطین جاکر اسماعیل ہانیہ سے ملاقات بھی کی مولانا فضل الرحمان نے فلسطین کے دورے پر پاکستان کی نمائندگی کی حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہانیہ کو قتل کردیا گیا اسماعیل ہنیہ حماس کے سیاست لیڈر تھے وہ مزاکرات کیلئے بات کرتے تھے۔اسماعیل ہنیہ شہید واقعے کی مذمت کرتے ہیں دنیا کے ضمیر کو آج جاگنا چاہئے دنیا جنگ عظیم کی طرف جاسکتا ہے اگر فلسطین میں آگ لگ گئی تو کوئی نہیں بچ سکتا بروز جمعہ ملک بھر میں فلسطین میں جاری جارحیت کیخلاف احتجاج کرینگے۔